Advertisement
پاکستان

عیدالاضحی کے موقع پرریلوے کے خصوصی اقدامات

لاہور : عیدالاضحی کے موقع پرریلوے پولیس نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر خصوصی انتظامات کیے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 19th 2021, 9:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق تمام ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں پر ریلوے پولیس کی نفری بڑھادی گئی ہے ، اہم تنصیبات اورریلوے اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ریلوےپولیس کمانڈوزبھی تعینات کیے گئے ہیں ۔

آئی جی ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کی جان و مال کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا ، مشکوک اورغیر متعلقہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی ۔

کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر کوروناایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائےگا ، اور کورونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement