Advertisement

پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

لیڈز : دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جولائی 19 2021، 9:20 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

 

تفصیلات کے مطابق  دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان اور انگلش ٹیم کے درمیان  آج شام ساڑھے 6 بجے ہیڈنگلے لیڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں گرائونڈ میں اترے گئی ۔

یاد رہے کہ ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے  پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو اکتیس رنز سے شکست دی تھی ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو بتیس رنز بنائے تھے ۔

کپتان بابراعظم نے انچاس گیندوں پر پچاسی رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اکتالیس گیندوں پر تریسٹھ رنز بنائے تھے ۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم انیس اعشاریہ دو اوورز میں دو سو ایک رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو انگلش ٹیم پر ایک میچ کی برتری حاصل ہے.

 

Advertisement