غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی
اس سے قبل مختلف اسپتالوں کے ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ کم از کم سات امداد کے منتظر افراد اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن چکے ہیں


غزہ: اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں آج صبح سے اب تک مزید 64 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بچے اور امداد کے منتظر شہری بھی شامل ہیں۔ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث شہدا کی مجموعی تعداد بڑھ کر 62,686 ہو گئی ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، غزہ سٹی پر ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاریوں کے ساتھ اسرائیلی حملوں میں مزید شدت آ چکی ہے۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی غزہ میں امداد کے متلاشی 5 فلسطینیوں کو اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جو خوراک کے انتظار میں امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ GHF (گلوبل ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن) کے فوڈ ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کے قریب موجود تھے۔
اس سے قبل مختلف اسپتالوں کے ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ کم از کم سات امداد کے منتظر افراد اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک جاری حملوں میں 157,951 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید برآں، مئی 2024 کے آخر میں GHF کے قیام کے بعد سے اب تک 2095 امداد کے متلاشی افراد شہید اور 15,431 زخمی ہو چکے ہیں، جو کہ اسرائیلی حملوں کا براہِ راست نشانہ بنے۔

پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک - چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ
- 8 hours ago

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
- 9 hours ago
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا پہلا اجلاس 29 اگست کو طلب، ایجنڈا جاری
- 4 hours ago

پاکستان میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا
- 4 hours ago
بھارتی الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی اقدامات تیز
- 4 hours ago

بھارتی بیٹر چتیشور پجارا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 4 hours ago

بھارت :مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 9 hours ago

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس :اسحاق ڈار کل سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے
- 9 hours ago

مہاراشٹرا میں صدر ٹرمپ کے خلاف ٹیرف پر احتجاج، دیوہیکل پتلا اٹھا کر نعرے بازی
- 4 hours ago

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان
- 4 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سےملاقات،شاندار میزبانی پر اظہار تشکر
- 8 hours ago

پاکستان کا بنگلا دیشی طلبہ کے لیے "پاکستان-بنگلا دیش نالج کوریڈور" کا آغاز
- 4 hours ago