Advertisement
پاکستان

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 799 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

26 جون سے اب تک کے بارشوں اور سیلاب کے باعث 7175 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 5552 مویشی ہلاک ہو چکے،این ڈی ایم اے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 hours ago پر Aug 25th 2025, 10:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 799 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

ملک بھر میں جون سے ہونے والی موسلادھار بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اب تک 799 افراد جاں بحق اور 1080 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 26 جون سے 25 اگست تک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 7175 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 5552 مویشی ہلاک ہو چکے۔

اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 203 بچے، 476 مرد اور 119 خواتین شامل ہیں جبکہ 592 ریسکیو آپریشنز میں ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کو بچایاگیا۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ 497 اموات خیبر پختونخوا میں ریکارڈ ہوئیں جبکہ پنجاب میں 165 افراد، سندھ میں 55 اور بلوچستان میں 24 اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 45 افراد جاں بحق، آزاد جموں و کشمیر میں 23 اور  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ملک بھر میں سیلاب سے متعلقہ واقعات میں مجموعی طور پر 1080 افراد زخمی ہوئے جن میں 286 بچے، 531 مرد اور 257 خواتین شامل ہیں۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 584 افراد زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں 347 اور سندھ میں 71 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 42، آزاد کشمیر میں 28، بلوچستان میں 5 اور اسلام آباد میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

Advertisement
ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان

  • 16 گھنٹے قبل
امریکی نیشنل گارڈ کے فوجی دستے واشنگٹن  کی سڑکوں پر اسلحہ لے کر گشت کریں گے

امریکی نیشنل گارڈ کے فوجی دستے واشنگٹن کی سڑکوں پر اسلحہ لے کر گشت کریں گے

  • 5 گھنٹے قبل
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی

  • 16 گھنٹے قبل
دیر بالا میں سکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

دیر بالا میں سکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
سابق سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر دنیا کے 7 ارب پتی پلیئرز کی فہرست میں شامل

سابق سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر دنیا کے 7 ارب پتی پلیئرز کی فہرست میں شامل

  • 3 گھنٹے قبل
9 مئی کو رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملےکا کیس، عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا

9 مئی کو رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملےکا کیس، عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا

  • 35 منٹ قبل
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2  روز کے لیے منسوخ

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2  روز کے لیے منسوخ

  • 5 گھنٹے قبل
دریائے ستلج کے کئی مقامات پر بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد حفاظتی بند ٹوٹ گئے

دریائے ستلج کے کئی مقامات پر بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد حفاظتی بند ٹوٹ گئے

  • 5 گھنٹے قبل
روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے اہم رعایتیں دی ہیں، امریکی نائب صدر

روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے اہم رعایتیں دی ہیں، امریکی نائب صدر

  • 5 گھنٹے قبل
فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس، اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس، اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

  • ایک گھنٹہ قبل
خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی بگڑتی  صورتحال، فعال کیسز کی تعداد 90 تک پہنچ گئی

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی بگڑتی صورتحال، فعال کیسز کی تعداد 90 تک پہنچ گئی

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement