دیر بالا : پولیس اور سی سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 9دہشت گرد ہلاک، دو شہری شہید
دیر بالا میں کئی روز سے شر پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کرروائیاں جاری رہیں گی، پولیس


دیر بالا: خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میںفتنہ الخوارج کے9 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو شہری شہید اور 10 سی ٹی ڈی اہلکارزخمی ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او) دیر بالا سید محمد بلال کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے کارروائی کی۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میںفتنہ الخوارج کے9 دہشت گرد ہلاک ہوئےجن میں سے 5 کی لاشیں موقع پر سے برآمد کر لی گئیں۔
ڈی پی او نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دو بے گناہ شہری فائرنگ کی زد میں آ کر شہید ہو گئے جبکہ 10 سے ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی پی او سید محمد بلال نےمزید کہا کہ دیر بالا کے 20 کلو میٹر علاقے میں کئی روز سے شر پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کرروائیاں جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی دیر بالا میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل






