شدیدسیلابی صورتحال پر مریم نوازکی زیر صدرات ویڈیو کانفرنس ،نقصانات کی تفصیل طلب کرلی
پنجاب میں معمول سے 62فیصد سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، سیالکوٹ میں 50سے 80فیصد معمول سے زیادہ بارش ہوئی،پی ڈی ایم اے

.jpg&w=3840&q=75)
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں اوردیگر نقصانات کی تفصیل طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق دورہ جاپان سے واپسی لاہور پہنچتے ہی مریم نوازنے کمشنر آفس میں ویڈیو لنک کانفرنس کی، جس میں تمام کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
دوران کانفرنس وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام اضلاع میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کا حکم دیا ہے۔
اس دوران مریم نواز شریف کو ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے سیلاب کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ ہر ضلع میں جاری ریلیف سرگرمیوں پر رپورٹ دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرتار پور میں سیلابی ریلا آنے پر ریسکیوحکام نے ہنگامی بنیادوں پرریسکیوآپریشن کرتے ہوئے تمام سکھ یاتریوں کو باحفاظت نکال لیا گیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں معمول سے 62فیصد سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، سیالکوٹ میں 50سے 80فیصد معمول سے زیادہ بارش ہوئی۔
حکام کا کہنا تھا کہ انڈیا نے بھاکڑ، بونگ،تھین ڈیمزبھرنے کے بعد اچانک پانی چھوڑ دیا، انڈیا کے مختلف علاقوں میں با رش کا سارا پانی بھی پاکستان کی طرف آگیا، ستلج میں ڈھائی لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی گزررہا ہےجبکہ چناب سے 9لاکھ17ہزار کیوسک سے زیادہ پانی گزررہا ہے۔
اسی طرح اربن فلڈنگ سے سیالکوٹ کے395موضع / گاؤں متاثر ہوئے، ندی نالوں سے گنجائش سے کہیں زیادہ پانی گزررہا ہے، وزیرآباد میں نالہ پلکھوں سے 87ہزار کیوسک پانی آیا۔
علاوہ ازیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد میں 10لاکھ 70ہزار کیوسک کے ریلے گزرے،وہاڑی کے علاقے بورے والا میں 31ہزار پانی گزرا،سیالکوٹ میں 308موضع اور2لاکھ88ہزار آبادی متاثر ہوئی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 12 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 14 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 9 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 10 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 7 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل






