Advertisement
علاقائی

گوردوراہ کرتار پور صاحب سے 100کے قریب یاتری اور مقامی افراد محفوظ مقامات پر منتقل

پاک فوج کے جوانوں ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں نے ریسکیو آپریشن کامیاب بنایا، صوبائی وزیر اقلیتی امور

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 دن قبل پر اگست 28 2025، 11:59 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوردوراہ کرتار پور صاحب سے 100کے قریب یاتری اور مقامی افراد محفوظ مقامات پر منتقل

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے نتیجے میں پاکستان کے مختلف علاقے شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، سیلابی پانی کے باعث کرتارپور کا پورا علاقہ زیرآب آ گیا۔

دریائےِ راوی میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان اور انڈیا کی سرحد پر واقع تاریخی اہمیت کے حامل گرودوارہ کرتارپور صاحب میں سیلابی پانی داخل ہو گیا۔

کرتار پور پراجیکٹ کے ڈپٹی سیکرٹری کا کہنا ہے کہ گوردوارہ کرتارپور میں سیلابی پانی داخل ہونے کی وجہ سے 18 مقامی یاتری سمیت 100 کے قریب افراد پھنسے ہوئے تھے جنہیں پانچ کشتیوں کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما و صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور ریسکیو اہلکاروں کی دن رات کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور سیلاب کے پھنسے یاتریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا،  گوردوارہ کرتارپور صاحب میں تاریخی گرنتھ اور قیمتی اشیاء محفوظ ہیں 

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں نے ریسکیو آپریشن کامیاب بنایا، بھارتی حکومت کی آبی جارحیت نے پاکستان کے کئی علاقوں کو ڈبو دیا، بھارت کی طرف سے پانی چھوڑنا کھلی آبی دہشتگردی ہے۔

سکھ برادری  نے حکومت پاکستان اور عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ کرتارپور راہداری اور گوردوارہ دربار صاحب کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

Advertisement
دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار

  • 3 hours ago
پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری

  • 15 hours ago
پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

  • 3 hours ago
اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا  دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید

  • 3 hours ago
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا

سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا

  • 13 hours ago
پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر  بارش سے سیلاب  متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

  • 3 hours ago
مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت  عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار

  • an hour ago
مغربی افریقہ کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسے 70 کے قریب افراد ہلاک

مغربی افریقہ کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسے 70 کے قریب افراد ہلاک

  • 24 minutes ago
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے

  • 2 hours ago
مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت

  • 16 hours ago
پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست

  • 13 hours ago
لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

  • an hour ago
Advertisement