مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دن رات کام کیا جا رہا ہے اور پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دن رات کام کیا جا رہا ہے اور پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے۔
لاہور میں سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اسپیل ویز کھولے جانے کے باعث دریا بھر گئے، لیکن اس کے باوجود ہم نے پیشگی منصوبہ بندی کی اور بروقت لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے قیمتی جانیں بچائیں۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے 6 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور 4 لاکھ 50 ہزار مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی لیکن ہم نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 22 اضلاع میں سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور تھرمل ڈرون کی مدد سے 1,000 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
مریم نواز نے پاک آرمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوج نے ریسکیو آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپور مدد کی، اور اللہ سے دعا گو ہوں کہ وہ ان کو سلامت رکھے۔
کرتار پور گردوارے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ وہاں بھی 12 فٹ تک پانی جمع ہو گیا تھا، تاہم 24 گھنٹے کے اندر نکاسی آب کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نارووال کو شاباش دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ، ملتان، مظفرگڑھ، اوکاڑہ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیگ سنگھ، خانیوال، قصور، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان میں سیلاب کی مزید تباہی کا خدشہ ہے۔
مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کشتیوں کا بروقت انتظام کیا جائے اور ادویات و ویکسینیشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 12 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 10 گھنٹے قبل

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 14 گھنٹے قبل

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 12 گھنٹے قبل

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 7 گھنٹے قبل
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج کا مطالبہ
- 14 گھنٹے قبل

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 14 گھنٹے قبل

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 7 گھنٹے قبل