وہاں ہر شخص متاثر ہوا ہے، مگر ریلیف کیمپوں میں رہائش پذیر خواتین کے مسائل نہایت تشویشناک ہیں

لاہور میں حالیہ سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والی خواتین اور بچے ریلیف کیمپوں میں بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔ جن علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے، وہاں ہر شخص متاثر ہوا ہے، مگر ریلیف کیمپوں میں رہائش پذیر خواتین کے مسائل نہایت تشویشناک ہیں۔
خواتین کی مشکلات
ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے والی خواتین نے شکایت کی ہے کہ انہیں عارضی چھت تو مل گئی، لیکن بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ کیمپوں میں بیت الخلا کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے، اور جو موجود ہیں وہاں لمبی قطاریں اور صفائی کی ناقص صورتحال معمول بن چکی ہے۔
خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں کھلے کھیتوں یا خالی جگہوں پر جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کی مخصوص ضروریات سے متعلق بھی کسی قسم کا انتظام موجود نہیں، جو ان کی مشکلات کو مزید بڑھا رہا ہے۔
بچوں کی حالت تشویشناک
دوسری جانب، کیمپوں میں مقیم بچوں میں جلدی بیماریوں اور خارش کے ساتھ دیگر وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ چوہنگ کے ایک ریلیف کیمپ میں ایک دو ماہ کے شیر خوار کی آنکھوں سے خون آنے کی شکایت سامنے آئی ہے۔ ماؤں کا کہنا ہے کہ اس سنگین صورتحال میں نہ تو انہیں رہنمائی مل رہی ہے اور نہ ہی کوئی مؤثر طبی امداد۔
حفظان صحت کی صورتحال
متاثرین کا کہنا ہے کہ ریلیف کیمپوں میں صفائی ستھرائی کا کوئی مناسب انتظام نہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف بیماریاں پھیل رہی ہیں بلکہ دستیاب ادویات بھی اثر نہیں دکھا رہیں۔

متنازع ٹوئٹ کا معاملہ: ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کا ریاست مخالف کوئی ایجنڈا نہیں، ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے: بیرسٹر گوہر
- 6 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا سی فام اجلاس سے خطاب، پاکستان کا دولتِ مشترکہ کی مضبوطی پر زور
- 6 گھنٹے قبل

ڈرگ کورٹ کا بڑا فیصلہ: حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 8 گھنٹے قبل

جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالتی نظام پر برہمی، "دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کردوں"
- 6 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے اور قانون سازی کا حکم
- 7 گھنٹے قبل

پاکستانی ویمن ٹیم کی شاندار فتح، جنوبی افریقہ کو آخری ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا
- 7 گھنٹے قبل

جھنگ: جھوٹا زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والی خاتون گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

ماہرین موسمیات کی رواں سال ریکارڈ سردی کی پیشگوئی
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ
- 8 گھنٹے قبل

🇵🇰 صاحبزادہ فرحان کا عزم: ’بھارت سے فائنل میں دوبارہ مقابلہ ہو گا
- 6 گھنٹے قبل