وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
وزیر اعلیٰ کے دورے کے بعد کیمپ کا سامان واپس منتقل کر دیا گیا، متاثرین بھی واپس روانہ ہو گئے اور کیمپ کو بند کر دیا گیا


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ وزیر آباد کے بعد فلڈ ریلیف کیمپ کو بند کر دیا گیا، متاثرین کھانا کھانے کے بعد واپس چلے گئے اور اسکول کو تالے لگا دیے گئے۔
دورے سے قبل سوہدرہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں فلڈ ریلیف کیمپ کے لیے عارضی انتظامات کیے گئے تھے، جہاں خیمے، کرسیاں، گدے، دوائیں اور کھانے کا سامان پہنچایا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کیمپ میں موجود سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور متاثرہ بچوں کے ساتھ کھانے میں بھی شریک ہوئیں۔
اس موقع پر مریم نواز نے یقین دہانی کروائی کہ سیلاب متاثرین کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
تاہم، وزیر اعلیٰ کے دورے کے بعد کیمپ کا سامان واپس منتقل کر دیا گیا، متاثرین بھی واپس روانہ ہو گئے اور کیمپ کو بند کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق متاثرین نے کھانے کے بعد واپسی کو ترجیح دی، تاہم اگلے روز صبح دوبارہ طبی عملہ اور اسٹاف موجود ہوگا۔
دوسری جانب پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ متاثرین عموماً دن کے وقت کیمپ میں آتے ہیں، کھانا اور طبی امداد حاصل کرتے ہیں لیکن رات گزارنے کے لیے اپنے رشتے داروں کے گھروں کو ترجیح دیتے ہیں۔

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 3 گھنٹے قبل

ترکیے کا اسرائیل سے مکمل تجارتی بائیکاٹ، فضائی و بحری روابط بھی معطل
- 8 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 5 گھنٹے قبل

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 7 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 8 گھنٹے قبل

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 4 گھنٹے قبل

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 8 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 3 گھنٹے قبل

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 3 گھنٹے قبل