وزیر اعظم کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ،ہائی رسک ایریاز میں پولیو کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی کو یقینی بنا یاجا ئے ،مصطفی کمال

اسلام آباد:پاکستان میں یکم ستمبر سے پولیو مہم شروع ہوگی اور ملک کے 99 اضلاع میں دو کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پولیو مہم میں دو لاکھ 40 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں بھی گھر گھر ویکسین پلائی جائے گی،جبکہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پولیو اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا، والدین ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، نیشنل کوآرڈینیٹر نے کہا کہ جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کا انعقاد 15ستمبر سے کیا جائے گا ،انسداد پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
سید مصطفی کمال نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ،ہائی رسک ایریاز میں پولیو کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی کو یقینی بنا یاجا ئے۔
جبکہ پولیو پروگرام حکام کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بی رول اور تصاویر میڈیا کے لیے دستیاب ہوں گی، مہم کے دوران میڈیا ٹیموں کو فیلڈ رسائی بھی فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب ماہرین صحت نے بتایا کہ بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کرایا جائے۔

شہریوں کے لیے اچھی خبر،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی کا امکان
- 6 hours ago

محکمہ موسمیات کی30اگست سے 2 ستمبرتک مزید بارشوں کی پیش گوئی، لینڈ سیلائیڈنگ اور اربن فلڈ کا خدشہ
- 4 hours ago

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےقومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا
- 7 hours ago

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
- 3 hours ago

ترک صدرکا وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ، سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس
- 5 hours ago

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں،اویس لغاری
- 6 hours ago

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا خیبر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان
- 6 hours ago

جے یو آئی (ف) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ دوران علاج انتقال کر گئے
- 7 hours ago

فراڈ کے الزام میں مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر گرفتار
- 6 hours ago

سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر بڑی ڈکیتی، ڈاکو 2 کروڑ روپے کا سامان لے اڑے
- 6 hours ago

روس کےیوکرینی دارالحکومت کیف پر ڈرون اور میزائل حملے، 18 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 4 hours ago

وفاقی حکومت کا سیلاب سے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان
- 4 hours ago