محکمہ موسمیات کی30اگست سے 2 ستمبرتک مزید بارشوں کی پیش گوئی، لینڈ سیلائیڈنگ اور اربن فلڈ کا خدشہ
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ اور ریسکیو حکام سے رابطہ کریں،این ڈی ایم اے


لاہور: محکمہ موسمیات نے30 اگست سے 2 ستمبر کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے جس سے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے جیسے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی پنجاب کے اضلاع لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، اٹک، جہلم اورچکوال میں تیز بارشوں کی پیشگوئی ہے جبکہ وسطی وجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔
وسطی و جنوبی پنجاب میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارشیں متوقع ہیں اور نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔ ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا میں چترال، سوات، بونیر، ایبٹ آباد، پشاور،نوشہرہ کےعلاوہ مالاکنڈ اورہزارہ ڈویژن، گلگت، سکردو، ہنزہ، دیامر، غذر، استوراورگانچھے میں لینڈ سلائیڈنگ اورگلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
جبکہ آزاد کشمیر میں مظفرآباد، باغ، حویلی، کوٹلی، میرپور، بھمبر میں 29 اگست تا 2 ستمبر کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں جن کے سبب لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب سندھ کے کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور تھرپارکر میں بھی بارشیں متوقع ہیں، جہاں شہری سیلاب کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے، حیدرآباد، دادو، سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی، جیکب آباد اورکشموربھی متأثرہوسکتے ہیں۔
بلوچستان کے گوادر، کیچ، پنجگور، لسبیلہ اورقلات میں نشیبی علاقے زیرآب آ سکتے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ اور ریسکیو حکام سے رابطہ کریں، متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 14 minutes ago

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 4 hours ago

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 4 hours ago

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 4 hours ago

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 42 minutes ago

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- an hour ago

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 4 hours ago

ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف تصور کیا جائے گا،پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ
- 4 hours ago

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 3 hours ago

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 15 hours ago

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 2 hours ago

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 36 minutes ago