ایف بی آر نے کورئیرز اور ادائیگی کے درمیانی اداروں پر سہ ماہی ریٹرن جمع کرانے کی پابندی عائد کر دی ہے


ای کامرس پر نگرانی مؤثر بنانے کے لیے ایف بی آر نے کورئیرز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ریٹرن لازمی جمع کرانے کا پابند بنا دیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تعمیل کے پروٹوکول مزید سخت کرتے ہوئے کورئیرز اور ادائیگی کے درمیانی اداروں پر سہ ماہی ریٹرن جمع کرانے کی پابندی عائد کر دی ہے، جو ودہولڈنگ ٹیکس جمع یا کٹوتی کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ ریونیو اتھارٹی نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ایس آر او 1634 آف 2025 کے ذریعے ڈرافٹ ترامیم جاری کی ہیں، یہ ڈرافٹ اسٹیک ہولڈرز کی رائے حاصل کرنے کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔
مجوزہ ترامیم کے تحت، سیکشن 165 کی ذیلی شق 2 اور سیکشن 165سی کی ذیلی شق 1 کے مطابق، کوئی بھی کورئیر یا ادائیگی کا درمیانی ادارہ جو آرڈیننس کے چیپٹر 10 کے پارٹ 5 کے ڈویژن 2 یا ڈویژن 3 یا چیپٹر 12 کے تحت ٹیکس جمع یا کٹوتی کرنے کا پابند ہے، اسے سہ ماہی اسٹیٹمنٹ جمع کرانی ہوگی۔ یہ اسٹیٹمنٹس برقی طور پر ان فارمیٹس میں جمع کرائی جائیں گی جو رولز کے سیکنڈ شیڈول کے پارٹ 10 میں تجویز کیے گئے ہیں۔
ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخیں مقرر کی گئی ہیں، جو 20 اپریل (اختتام مارچ 31)، 20 جولائی (اختتام جون 30)، 20 اکتوبر (اختتام ستمبر 30) اور 20 جنوری (اختتام دسمبر 31) ہیں۔ سیکشن 165سی کی ذیلی شق 2 کے مطابق، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ماہانہ تفصیلی اسٹیٹمنٹس جمع کرانا ہوں گی جن میں رجسٹرڈ سیلرز کے لین دین اور مجموعی اعداد و شمار شامل ہوں گے۔
ڈیجیٹل کامرس کی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک متوازی اقدام کے تحت ایف بی آر نے آن لائن مارکیٹ پلیسز پر ماہانہ رپورٹنگ کی پابندی بھی عائد کی ہے، جو ڈیجیٹل طور پر آرڈر کیے گئے سامان اور خدمات کو ہینڈل کرتی ہیں۔
مزید یہ کہ اگر کوئی آن لائن مارکیٹ پلیس کورئیر سروس فراہم کرتی ہے تو اسے رول 44 کے ذیلی قاعدہ 2 کے تحت بھی اسٹیٹمنٹس جمع کرانی ہوں گی، جو سیکنڈ شیڈول کے پارٹ 10 کے ساتھ منسلک ہیں۔
واضح رہے کہ مجوزہ پروٹوکول صرف ملکی ای کامرس اداروں اور کورئیرز پر لاگو ہوں گے۔

سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 23 منٹ قبل

سندھ حکومت کا سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے 15 ستمبر سے مہم کے آغاز کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور
- ایک گھنٹہ قبل

راولپنڈی: قبر سے بچی کی لاش غائب ہونے کا معاملہ، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر تحقیقات عمل شروع
- 28 منٹ قبل

پنجاب کے سیلابی علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا سوات کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ
- 3 منٹ قبل

دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا،جھنگ میں ریواز برج کے قریب دھماکا کر کے شگاف لگادیا گیا
- 14 منٹ قبل

وزیر داخلہ کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات،مشترکہ امور، اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

خواتین کے لباس سے متعلق نامناسب بیان دینے پر عظمیٰ بخاری نے غلطی تسلیم کر لی
- 39 منٹ قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کوشام 5بجے طلب، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

ایران کا جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر غور
- 2 گھنٹے قبل
راولپنڈی:میں خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل