وزیراعلیٰ سندھ کی 500 سے زائد کیمپ قائم کرنے اور ریسکیو انتظامات تیز کرنے کی ہدایت
فلڈ ایمرجنسی سے متعلق اجلاس وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، مخدوم محبوب الزماں اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر دریا کے کناروں پر 500 سے زائد امدادی کیمپ قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
فلڈ ایمرجنسی سے متعلق اجلاس وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، مخدوم محبوب الزماں اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران پی ڈی ایم اے نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم ستمبر سے سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ شمالی اضلاع میں 72 جبکہ جنوبی اضلاع میں 106 ریسکیو بوٹس کا بندوبست کیا جا چکا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، سیلابی صورتحال کی صورت میں 52 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اور اگر اونچے درجے کا سیلاب آیا تو متاثرہ خاندانوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ ادارے کے پاس بڑی مقدار میں مچھر دانیاں، کمبل، فرسٹ ایڈ کٹس، کچن سیٹس، میٹریس، پلاسٹک شیٹس، پورٹ ایبل ٹوائلٹس، لحاف، سلیپنگ میٹس، خیمے، ڈی واٹرنگ پمپس اور جنریٹرز دستیاب ہیں۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ مکمل الرٹ رہیں اور شمالی اضلاع میں ریسکیو 1122 کا 30 ہزار سے زائد عملہ فوری تعینات کیا جائے۔ انہوں نے سکھر سے دادو تک کشتیوں کے ہمراہ ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی کی بھی ہدایت کی، جبکہ بتایا کہ پاک نیوی نے اپنی 26 ریسکیو بوٹس بھی تیار رکھیں ہیں۔
مراد علی شاہ نے خبردار کیا کہ گدو بیراج پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 7 سے 8 لاکھ کیوسک پانی پہنچنے کا امکان ہے، جس کے لیے انتظامیہ کو مکمل چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے کی صورت میں انسانی جانوں اور مویشیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 4 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 5 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 27 منٹ قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 39 منٹ قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 5 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 37 منٹ قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 2 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 34 منٹ قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 3 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 5 گھنٹے قبل