دیامر :دہشتگردوں کا حملہ، گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے دو اہلکار شہید، ایک زخمی
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا

.webp&w=3840&q=75)
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے دو اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ واقعہ جمعہ کی شب قراقرم ہائی وے پر چلاس کے قریب پیش آیا۔
گلگت بلتستان اسکاؤٹس، جو وفاقی نیم فوجی فورس ہے اور خطے کے داخلی تحفظ اور سرحدی نگرانی کی ذمہ دار ہے، کی چیک پوسٹ کو نامعلوم حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔
دیامر کے ایس ایس پی عبد الحمید کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلند پہاڑی سے قراقرم ہائی وے پر قائم اسکاؤٹس کی چیک پوسٹ پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 12 بج کر 15 منٹ پر فائرنگ کی۔ اس حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں نائب صوبیدار خوش داد اور حوالدار اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، جبکہ لانس نائیک ساجد علی کو پیٹ میں گولی لگی اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
فائرنگ کے وقت چیک پوسٹ پر 9 اہلکار تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے دو دستی بم اور 10 خالی خول برآمد ہوئے جبکہ چیک پوسٹ پر 17 گولیوں کے نشانات پائے گئے۔ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون نے بتایا کہ حملہ اندھیرے میں کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشتگرد بزدلانہ طریقے سے کارروائی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی پیشگی کوئی انٹیلی جنس اطلاع موجود نہیں تھی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- ایک دن قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- ایک دن قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 2 دن قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- ایک دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- ایک دن قبل

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 2 دن قبل






