وزیراعظم صدر شی جن پنگ اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے، فوجی پریڈ بیجنگ میں عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80ویں سالگرہ پر ہو گی،ترجمان


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوںکے لیے 6 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او اجلاس سے خطاب کریں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سرکاری دورے کے دوران شہباز شریف چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاک چین تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات ہوگی۔
علاوہ ازاں وزیراعظم صدر شی جن پنگ اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے، فوجی پریڈ بیجنگ میں عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80ویں سالگرہ پر ہو گی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور مشیر طارق فاطمی بھی چین کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم ممتاز چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقات کریں گے، جس میں تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری پر بات ہوگی،وزیراعظم بیجنگ میں پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کا دورہ قیادت سطح کے تبادلوں کا حصہ ہے، پاکستان اور چین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات پر حمایت جاری رکھیں گے، دورے میں سی پیک فیز ٹو پر پیشرفت اور اہم علاقائی و عالمی امور پر بات ہوگی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ چین کے تاریخی دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کروں گا، خطے کے دیگر اہم ممالک سے تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم نے علاقائی تعاون اور کثیرالجہتی تعلقات کو مستحکم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھائیں گے۔

پنجاب میں سیلاب سے 6 لاکھ ایکڑ چاول کی فصل متاثر
- 6 hours ago

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
- 3 hours ago

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ڈیبیو سیریز، تخلیقی سفر شروع
- 8 hours ago

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کر گئی
- an hour ago
ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے 70 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی
- 8 hours ago

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، جذباتی افراد فوج میں شامل ہوں ، حافظ طاہر اشرفی
- 7 hours ago

سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا ،وزیر دفاع
- 6 hours ago

صدر زرداری سے سیرین ایئر کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- 8 hours ago

ایشیا کپ : بنگلادیش کا سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- 6 hours ago

اٹک میں آٹا و گندم خیبر پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 4 hours ago

روس نے اسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی: یورپی دعویٰ
- 4 hours ago

پاکستان ٹیم کی بھارت سے قبل پریس کانفرنس منسوخ، وجوہات سامنے نہ آ سکیں
- 5 hours ago