انور علی کا شمار پاکستانی فلم اور تھیٹر کی دنیا کے بہترین کامیڈینز اور اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی انفرادیت اور مزاح کے ذریعے لاکھوں دل جیتے۔


لاہور: پاکستانی فلم اسٹیج انڈسٹری اور ٹی وی کے نامور اداکار انور علی انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اداکار انور علی گزشتہ کچھ عرصے سے پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔کل طبیعت بگڑنے پر انہیں رائیونڈ روڈ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
انور علی نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور جلد ہی اپنی منفرد مزاحیہ اداکاری اور بھرپور اسٹیج پرفارمنس کے باعث پہچان بنائی۔
خیال رہے کہ انور علی کا شمار پاکستانی فلم اور تھیٹر کی دنیا کے بہترین کامیڈینز اور اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی انفرادیت اور مزاح کے ذریعے لاکھوں دل جیتے، انہوں نے اسٹیج کے ساتھ ساتھ ٹی وی اور فلم میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
انور علی نے مختلف مزاحیہ ڈراموں میں اپنی فطری اداکاری کے ذریعے ناظرین کو متاثر کیا اور گھریلو ناظرین کے لیے مسکراہٹوں کا باعث بنے،وہ ہمیشہ نئے فنکاروں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ رہے اور اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ خوش اخلاقی اور دوستانہ رویے کے باعث بھی جانے جاتے تھے۔
دوسری جانب پاکستان کی شوبز انڈسٹری نے انور علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ مرحوم اپنی مزاحیہ صلاحیتوں اور یادگار کرداروں کے باعث مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل



