ایس سی اواجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں جعفر ایکسپریس ، خضدار حملے اورپہلگام واقعے کی سخت مذمت
مشترکہ اعلامیے میں جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کی حمایت اور پرامن ایٹمی توانائی تک مساوی رسائی پر زور دیا گیا


شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے اعلامیے میں جعفر ایکسپریس ، خضدار حملوں اورپہلگام واقعے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔
چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے ایس سی او اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کی حمایت اور پرامن ایٹمی توانائی تک مساوی رسائی پر زور دیتےہوئے کہا گیا کہ کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشنز پر مکمل عملدرآمد کی حمایت کرتے ہیں۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق تنظیم نے عالمی تجارتی نظام کی مضبوطی اور یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے ڈیجیٹل اکانومی اور ای کامرس تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جب کہ ایس سی او ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں دہشتگردی، علیحدگی پسندی اورانتہا پسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا گیا، سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یونیورسل سینٹراور اینٹی ڈرگ سینٹر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے جب کہ انسداد دہشتگردی تعاون پروگرام 2025–2027 پر عملدرآمد جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
ایس سی او کے مشترکہ اعلامیے میں پہلگام، جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی سخت مذمت کی گئی جب کہ فلسطین میں فوری اور پائیدار جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے متعدد علاقے ویکسی نیشن سے محروم ،پولیو کیسز سامنے آ گئے
- 3 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر معطل فضائی آپریشن بحال، نوٹم جاری
- ایک گھنٹہ قبل

سہ فریقی سیریز :یو اے ای کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پیروں کی معمولی تکالیف دل کے مہلک مرض کی خاموش علامت ہو سکتی ہیں،ماہرین نے خبردار کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

یورپی یونین صدر کے طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ، یورپی یونین کا روس پر الزام
- ایک گھنٹہ قبل

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد
- 3 گھنٹے قبل

شہباز شریف کی آذری صدرالہام علیوف سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو
- 4 گھنٹے قبل

بابائے حریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے
- 3 گھنٹے قبل

فیٹی لیور ایسڈ کے مریضوں میں کونسے چار کھانے زیادہ نقصان کا باعث بن سکتے ہیں؟جانیے اس رپورٹ میں
- 4 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ، فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 خارجی جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری
- 2 گھنٹے قبل