بیجنگ: وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات،تعلقات مزید مستحکم کرنے کا اعادہ
ملاقات میں سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے، قراقرم ہائی وے کی ری الائمنٹ اور گوادر پورٹ کے جلد نفاذ پر اتفاق کیا گیا


بیجنگ : وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون، سی پیک منصوبوں اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق پاکستان جلد چینی کیپیٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرے گا جبکہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے، قراقرم ہائی وے کی ری الائمنٹ اور گوادر پورٹ کے جلد نفاذ پر اتفاق کیا گیا۔اس کے علاوہ سی پیک فیز 2 کے تحت 5 نئے کوریڈورز پر تیزی سے کام کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس میں 300 پاکستانی اور 500 چینی کمپنیوں نے شرکت کی، جہاں زراعت، معدنیات، ٹیکسٹائل، صنعت اور آئی ٹی کو سرمایہ کاری کے لیے ترجیحی شعبے قرار دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے ترقیاتی ماڈل سے سیکھنا چاہتا ہے۔
انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی میں چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور صدر شی جن پنگ کے عالمی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے جوائنٹ ایکشن پلان 2024-29 پر دستخط کو اہم سنگِ میل قرار دیا۔ اس موقع پر سائنس و ٹیکنالوجی، آئی ٹی، میڈیا اور زراعت سمیت کئی شعبوں میں معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آئندہ سال پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ شایانِ شان طریقے سے منانے پر بھی اتفاق کیا۔

صوبائی حکومت کا پنجاب میں خواتین کے لیے سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ کرانے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل
سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 منٹ قبل

پیوٹن کی کم جونگ ان سے ملاقات، کورین صدرکی کرسی سےڈی این اے کے ثبوت مٹا دیئے گئے
- 2 گھنٹے قبل

جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کے دوسرے شیر شاہ کی بھی ضمانت منظور
- 3 گھنٹے قبل

سیالکوٹ: نالہ پلکھو ریلوے پل پر کوبرا سانپوں کی موجودگی کا انکشاف شہری خوف کا شکار
- 3 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورہ قطر، فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس میں شرکت
- 3 گھنٹے قبل

کیا حساس مزاج ہونا ذہنی بیماریوں کی بڑی وجہ ہے؟ نئی تحقیق نے چونکا دیا
- 3 گھنٹے قبل

سائنسدانوں کی نئی تخلیق، ریڑھ کی ہڈی کی دوبارہ افزائش میں بڑی کامیابی
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم سے چینی وزیرصنعت کی ملاقات،کان کنی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

سردار یوسف سےفلسطینی چیف جسٹس اور امام مسجد اقصیٰ کی ملاقات، علما کے تبادلے، اور دیگر امور پر گفتگو
- 2 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کو فالو کرتے ہوئےکچے نوڈلز کھانے والا لڑکا جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،غیر اخلاقی ویڈیو ز بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل