یہ وہ ہڈی ہے جو انسانی جسم کو سیدھا رکھنے اور دماغ سے پورے جسم تک پیغامات پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے،ماہرین


ویب ڈیسک: سائنس کی دنیا میں ایک حیران کن پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ماہرینِ حیاتیات نے لیبارٹری میں کامیابی کے ساتھ ایک فعال ریڑھ کی ہڈی اُگا لی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ طبّی دنیا میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔ اب تک ریڑھ کی ہڈی کے زخم کو ناقابلِ علاج سمجھا جاتا تھا، اور حادثات یا بیماریوں کے باعث مفلوج ہونے والے افراد کے پاس اُمید کی کوئی کرن نہیں تھی۔
لیکن یہ نئی دریافت اس حقیقت کو بدل سکتی ہے۔تحقیق کاروں کے مطابق، لیبارٹری میں اُگائی گئی ریڑھ کی ہڈی نہ صرف ساختی طور پر قدرتی ہڈی سے مشابہ ہے بلکہ اعصاب کو بھی فعال رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وہ ہڈی ہے جو انسانی جسم کو سیدھا رکھنے اور دماغ سے پورے جسم تک پیغامات پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
یہ خصوصیت مستقبل میں اُن مریضوں کے لیے اُمید کی نئی روشنی ہے جو ریڑھ کی ہڈی کے نقصان کے باعث اپنی زندگی محدود انداز میں گزارنے پر مجبور ہیں۔
سائنسدان پرامید ہیں کہ اگلے چند برسوں میں اس ٹیکنالوجی کو انسانوں پر آزمایا جا سکے گا۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ہوا تو دنیا بھر میں لاکھوں مریضوں کی زندگی بدل سکتی ہے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 5 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 5 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 6 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل







