عاطف اسلم نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں سلمان خان پر فلمائے گئے متعدد مقبول گانے گانے کا اعزاز حاصل ہوا، جو ان کے کیریئر کے یادگار لمحات میں شامل ہیں

معروف پاکستانی گلوکار و موسیقار عاطف اسلم نے ایک بھارتی صحافی کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ خدا کے کرم سے انہیں بھارت میں کام کرنے اور شہرت حاصل کرنے کا نادر موقع ملا، جہاں وہ نہ صرف اسٹار بنے بلکہ بولی وڈ کے کئی نمایاں منصوبوں کا حصہ بھی رہے۔
انہوں نے بھارتی گلوکاروں شیکھر روجانی اور متھون کے ساتھ کام کے تجربات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شیکھر موسیقی اور شاعری دونوں میں مہارت رکھتے ہیں، جبکہ متھون کے ساتھ انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں کام کیا، جب دونوں فنکار اپنے اپنے ممالک میں پہچان حاصل کر رہے تھے۔
عاطف اسلم نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں سلمان خان پر فلمائے گئے متعدد مقبول گانے گانے کا اعزاز حاصل ہوا، جو ان کے کیریئر کے یادگار لمحات میں شامل ہیں۔
موجودہ پاک-بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس وقت وہ بھارت نہیں جا سکتے، لیکن انہیں وہاں کے مداحوں، ساتھیوں اور کام کے دنوں کی یاد شدت سے آتی ہے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری بولی وڈ جتنی بڑی نہیں، اور یہاں "سپر اسٹار" جیسا کوئی واضح تصور موجود نہیں، تاہم خدا کے فضل سے انہیں بولی وڈ جیسے "جنگل" میں اپنی شناخت بنانے اور کامیابی حاصل کرنے کا موقع ملا، جو ان کے لیے ایک اعزاز ہے۔

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 4 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
"مصطفیٰ نواز کھوکھر کی 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست
- 6 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 6 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- 2 گھنٹے قبل

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- 4 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 5 گھنٹے قبل

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل