نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل ویمنز ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹنگ کے شیڈول اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل ویمنز ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔
رواں سال کا میگا ایونٹ بھارت کے چار شہروں اور سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ شائقین کو محض کرکٹ ہی نہیں بلکہ ثقافت، موسیقی اور کھیل کے حسین امتزاج سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔
Exciting news 🤩
— ICC (@ICC) September 4, 2025
India’s musical pride @shreyaghoshal will get Guwahati grooving at the @cricketworldcup Grand Opening Ceremony ahead of the tournament opener between @BCCI and @OfficialSLC on September 30 🎶
Details 👉 https://t.co/XRP281vd9c pic.twitter.com/MoJBmtk7rS
بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں افتتاحی میچ سے قبل عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل تقریب میں پرفارم کریں گی۔ افتتاحی تقریب کو رنگارنگ اور ثقافتی جھلک سے مزین کرنے کے لیے خصوصی ویژولز اور گراؤنڈ پر تھیمیٹک سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
شائقین کے لیے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ رواں ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی قیمتیں ریکارڈ حد تک کم رکھی گئی ہیں۔
بھارت میں لیگ میچز کے ٹکٹ ابتدائی مرحلے میں صرف 100 روپے میں دستیاب ہوں گے، یہ قیمت کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کی تاریخ میں سب سے کم ہے، اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو گراؤنڈز میں لانا ہے تاکہ وہ ویمنز کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کر سکیں۔
Get your ICC Women’s @CricketWorldCup tickets now through the exclusive Google Pay ticket window. 🎟️ Early bird offers are live — don’t miss out! #CWC25
— ICC (@ICC) September 4, 2025
Book your tickets now ➡️ https://t.co/x4bsB7R90P pic.twitter.com/IwFZqdgeRw
ٹکٹس کی فروخت کا آغاز گزشتہ شام ہوگیا، ابتدائی چار روزہ خصوصی پری سیل ونڈو ‘گوگل پے‘ صارفین کے لیے مختص کی گئی ہے، وہ آٹھ ستمبر شام سات بجے تک ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔
دوسرے مرحلے کی عام فروخت نو ستمبر کو رات آٹھ بجے سے شروع ہوگی جس میں باقی شائقین کو بھی ٹکٹ حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
ابتدائی مرحلے میں تمام راؤنڈ رابن میچزکے ٹکٹ دستیاب ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید میچز کے لیے ٹکٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 15 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 21 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 20 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 17 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 17 گھنٹے قبل


