اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا
پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا


اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا۔
آج اڈیالہ جیل کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس وقت ان پر دوانڈے پھینکےگئے۔
گفتگو کے دوران ایک انڈہ علیمہ خان کو لگا جس کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔
اس سے قبل علیمہ خان سے تلخ سوالات پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکن مشتعل ہوئے اور اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے شور شرابا بھی کیا جب کہ علیمہ خان سوالات کا جواب دیے کے بجائے گاڑی میں جاکر بیٹھ گئیں۔
صحافیوں سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہوا بدلی ہے، لوگوں کا غصہ اور ان کا خوف دیکھ لیں، لوگ ظلم قبول نہیں کریں گے، پولیس والے ہمیں کہہ رہے ہیں ہم تنگ پڑ گئےہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ 8 فروری کو کھڑے ہوئے تھے، آج بھی کھڑے ہیں، عمران خان جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں جب کہ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔

محمد علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر دیا
- 18 منٹ قبل

غزہ کی جانب ایک اور امدادی فلوٹیلا روانہ، اسرائیلی ناکہ بندی کو چیلنج
- 3 گھنٹے قبل

ججز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر اور غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی مؤقف
- 5 منٹ قبل

سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کا دھرنا مؤخر کر دیا، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- 3 منٹ قبل

مریم نواز کا پیپلز پارٹی کو دو ٹوک جواب: پنجاب پر تنقید پر معافی نہیں مانگوں گی
- ایک گھنٹہ قبل

چرچ آف انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آرچ بشپ مقرر
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، دفاتر میں روایتی کاغذ سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت متوقع
- ایک گھنٹہ قبل

صدر ٹرمپ کی حماس کو ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو سنگین نتائج کی دھمکی
- چند سیکنڈ قبل

چینی جنگی طیارے جے۔35 نے اہم عسکری سنگ میل عبور کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب :حالیہ سیلاب سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئیں
- 3 گھنٹے قبل

کراچی پر سمندری طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا پانچواں الرٹ جاری
- 13 منٹ قبل

پاک فضائیہ کے ہاتھوں شکست خوردہ انڈین ائیر چیف کا پاکستان کے طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
- 2 گھنٹے قبل