خدمت کا پرخلوص جذبہ پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے،شہباز شریف
باہمی رواداری اور مدد کے جذبے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم بحیثیت قوم ترقی و خوشحالی، باوقار اور مضبوط مستقبل کے لیے پرعزم ہیں،وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ خدمت کا پرخلوص جذبہ پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے، رضاکار خدمت کاروں نے ایمرجنسی حالات میں ہمیشہ اہل وطن کی بھرپور مدد کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عطیات کے عالمی دن پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی بلا رنگ و نسل دوسروں کی بے لوث مدد کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔
اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام سب سے زیادہ عطیات دینے والے ممالک میں شامل ہے، حکومت پاکستان غربت میں کمی اور فلاحی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ خدمت کا پرخلوص جذبہ پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے، بلکہ اسلامی تعلیمات اور ہماری تہذیب کی بھی روشن علامت ہے، رضاکار خدمت کاروں نے ایمرجنسی حالات میں ہمیشہ اہل وطن کی بھرپور مدد کی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر امداد کے اس جذبہ نے اہمیت اختیار کر لی ہے، سیلاب میں متاثرہ آبادی کے مال مویشی، روزگار اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر باہمی رواداری، امداد و عطیات کے اس سماجی جذبے نے اور بھی اہمیت اختیار کر لی ہے، حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ آبادی کے مال و مویشی، روزگار اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عطیات کے عالمی دن پر آج میں پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے سیلاب کے بعد ریلیف اور بحالی کے کاموں میں اپنے ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی یاد دہانی کرواتا ہوں، باہمی رواداری اور مدد کے جذبے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم بحیثیت قوم ترقی و خوشحالی، باوقار اور مضبوط مستقبل کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ متاثرہ آبادی اشیائے خور و نوش، چھت اور صحت کی سہولیات کے منتظر ہیں جس کے لیے وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں، عوام اور فوج سب مل کر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 21 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 21 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 21 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 18 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 21 گھنٹے قبل




