وزیر اعلی ہنرمند پنجاب پروگرام کے تحت 1000 سے زائد خواجہ سرا کی ہنرمند افرادی قوت میں شمولیت
یہ پروگرام کمزور اور پسماندہ طبقات کو ترجیح دے کر حکومت کے وسیع ترشمولیتی ترقی، سماجی انصاف اور معاشی بااختیاری کے مشن کو عملی جامہ پہنارہا ہے


لاہور:وزیر اعلی ہنرمند پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب سکلز ڈوپلمنٹ فنڈز (پی ایس ڈی ایف) نے پہچان پروگرام کے ذریعے 1054 خواجہ سرا افراد کو ہنرمند بنا کر انکی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں پیدا کی ہیں جس کے بعد یہ تربیت یافتہ خواجہ سرا کا شمار اب ہنرمند افراد میں ہونے لگا ہے۔
پی ایس ڈی ایف کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ان 1054 تربیت یافتہ خواجہ سرا میں سے 980 معتبر اداروں میں ملازمت حاصل کرچکے ہیں جبکہ متعدد افراد نے اپنا چھوٹے کاروبار شروع کرلیا ہے، جولاہور کے بیوٹی سیلونز سے لے کر ملتان کے آئی ٹی اسٹارٹ اَپس تک صنعت سے روابط اور شمولیت کے حوالے سے ایک نئی پیش رفت ہے۔
اب تک اس پروگرام کا دائرہ کار لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور گوجرانوالہ تک پھیل چکا ہے۔ جبکہ فارغ التحصیل خواجہ سرا باضابطہ ملازمتوں، فری لانس کیریئرز اور کاروباری منصوبوں میں قدم رکھ رہے ہیں، جس سے ظاہرہوتا ہے کہ شمولیتی ہنر مندی معاشرہ میں کس قدر تبدیلی لا سکتی ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی زیر قیادت یہ اقدام حکومت پنجاب کے ''ہنرمند پنجاب'' ویژن کی براہِ راست عکاسی کرتا ہے جس کے مطابق ہر شہری کو، صنف یا شناخت سے قطع نظر، باعزت روزگار کے مواقع میسر ہوں۔
پی ایس ڈی ایف کا پہچان پروگرام صوبہ کے کمزور اور پسماندہ طبقات کو ترجیح دے کرپنجاب حکومت کے وسیع ترشمولیتی ترقی، سماجی انصاف اور معاشی بااختیاری کے مشن کو عملی جامہ پہنارہا ہے-
نومبر 2024 میں شروع ہونے والا یہ پروگرام خواجہ سرا برادری کو عزت، مواقع اور شناخت کی راہیں فراہم کر رہا ہے۔ اس پروگرام کو پی ایس ڈی ایف نے 18 سے زائد تربیتی اداروں کے اشتراک سے پیش کیا، جن میں ڈیپلیکس، خواجہ سرا سوسائٹی اور STEP شامل ہیں۔
پی ایس ڈی ایف پہچان پروگرام کے شرکا کو بیوٹی اینڈ گرومنگ ، کلنری آرٹس، پرفارمنگ آرٹس، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ڈیجیٹل فری لانسنگ اور ہینڈی کرافٹس کے شعبوں کے ہنر سکھائے گئے ہیں ۔
اس پروگرام میں ہنرمندی کی تربیت کے ساتھ ساتھ، شرکاء کو ماہانہ وظیفہ، سفری الاؤنس، پروفیشنل ٹول کٹس اور نادرا ور PSER رجسٹریشن میں معاونت جیسی جامع سہولیات بھی دی گئیں، تاکہ خواجہ سرا طویل عرصے سے محروم باعزت شناخت اور مواقع کے ساتھ ورک فورس کا حصہ بن سکیں۔
پی ایس ڈی ایف کے سی ای او احمد خان نے پروگرام کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت عرصے تک خواجہ سرا افراد ان مواقع سے محروم رہے ہیں جنہیں باقی لوگ غیر اہم سمجھتے ہیں۔‘پہچان’کے ذریعے پی ایس ڈی ایف صرف تربیت نہیں دے رہا بلکہ عزت، کیریئر اور پنجاب کی معیشت میں شمولیت کے دروازے کھول رہے ہیں۔’’
بطور پنجاب کا پہلا خصوصی اسکلز پروگرام برائے خواجہ سرا کمیونٹی، پہچان محض تربیت نہیں بلکہ شمولیتی معاشی ترقی کا ایک قابلِ تقلید ماڈل ہے جو پائیدار ترقی کے اہداف SDG 8 (باوقار روزگار) اور SDG 10 (عدم مساوات میں کمی) سے ہم آہنگ ہے۔ یہ پی ایس ڈی ایف کے اس مشن کی تجدید ہے کہ ایسی معیشت تعمیر کی جائے جہاں کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔

اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکانٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو شکست دے دی
- 13 hours ago

محمد علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر دیا
- 15 hours ago

سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کا دھرنا مؤخر کر دیا، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- 14 hours ago

ججز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر اور غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی مؤقف
- 15 hours ago

کراچی پر سمندری طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا پانچواں الرٹ جاری
- 15 hours ago

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 5 minutes ago

وزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، صمود فلوٹیلا کے پاکستانیوں کی واپسی کی یقین دہانی
- 11 hours ago

مراکش: احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان گروپ کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- 13 hours ago

فلوٹیلا شرکا سکیورٹی جیل میں قید، اسرائیلی وزیر بن گویر کا ویڈیو بیان منظر عام پر
- 11 hours ago

صدر ٹرمپ کی حماس کو ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو سنگین نتائج کی دھمکی
- 14 hours ago

ناشتہ دیر سے کرنا: صحت اور عمر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، تحقیق
- 13 hours ago

سندھ پولیس نے انٹرپول سے رینج روور اسپورٹ کی ٹریک لاگ کی تفصیلات طلب کر لیں
- 11 hours ago