دنیا
کم آمدنی والےشادی کے خواہش مند جوڑوں کیلئے سعودی ولی عہد کا بڑا اعلان
ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے "سند محمد بن سلمان " پروگرام کے تحت شادی کے خواہش مند جوڑوں کے لیے37 لاکھ 40 ہزار ریال بطور ’’شادی گرانٹ‘‘ مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد کیجانب سے ملک بھر میں کم آمدنی والے طبقے کیلئے سماجی، تعلیمی اور معاشی پروگرام ’’سند محمد بن سلمان‘‘ کے تحت مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے "سند محمد بن سلمان " پروگرام کے تحت شادی کے خواہش مند جوڑوں کے لیے37 لاکھ 40 ہزار ریال بطور ’’شادی گرانٹ‘‘ مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔
"سند محمد بن سلمان " پروگرام کے تحت 200 جوڑوں کیلئے 37 لاکھ 40 ہزار ریال کی رقم مختص کیے ہیں جس سے جوڑوں کی شادی کے اخراجات پورے کیے جائیں گے۔
رواں برس ہی سعودی ولی عہد کی خصوصی ہدایت پر اپنا گھر بسانے کے خواہش مند افراد کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جو کورونا وبا کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں یا اخراجات برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ’’سند محمد بن سلمان‘‘ پروگرام کا آغاز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر 2018 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد کم آمدنی والے طبقے کے تعلیمی اور شادی کے اخراجات میں مدد دینا تھی۔
موسم
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں نماز استسقاء کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔
تجارت
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
دو روز کمی کے بعدملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ
آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت کی 2 لاکھ 67 ہزار700 روپے ہو گئی ۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار510 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ ساڑھے پانچ ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2565 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
علاقائی
مظفرآباد: مسافر بس کھائی میں گرنےسے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کونصیرآباد اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں مسافرجیپ کھائی میں گرنے سے3خواتین سمیت6 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہیں۔
حادثے کا شکار ہونیوالی جیپ نصیرآباد پہٹکہ سے کیلگراں جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کونصیرآباد اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں علاج معالجے کی بہتر سہولیات دی جا رہی ہیں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا
-
ٹیکنالوجی 12 گھنٹے پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا ایک دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا