غزہ کی وزارت داخلہ نے اسرائیلی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے جان بوجھ کر کیے جا رہے ہیں تاکہ رہائشیوں کو گھروں سے جبراً نکالا جا سکے


6 ستمبر کو اسرائیلی فورسز نے غزہ میں حملوں میں مزید شدت لاتے ہوئے مبینہ طور پر محفوظ قرار دیے گئے علاقوں، خیمہ بستیوں اور امداد کے متلاشی افراد کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مزید 41 فلسطینی شہید ہو گئے۔
قطر کے نشریاتی ادارے 'الجزیرہ' کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں کئی رہائشی عمارتوں پر بمباری کی، جہاں درجنوں بے گھر فلسطینی خاندان مقیم تھے۔ یہ حملے قابض افواج کی جانب سے غزہ سٹی کے شہریوں کو انخلا کی دھمکیوں کے بعد کیے گئے۔ غزہ کی سول ڈیفنس کے مطابق، زیتون محلے میں مرتجہ خاندان کے گھر پر فضائی حملے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد تاحال ملبے تلے دبے ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق، شہداء میں سے 25 افراد غزہ سٹی میں اور 6 امداد لینے والے تھے۔
ادھر خان یونس کے المواسی علاقے میں، جہاں اسرائیل نے نام نہاد "انسانی ہمدردی کا زون" قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، ایک خیمہ بستی پر بمباری میں مزید 2 افراد شہید ہو گئے۔ یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب اسرائیلی افواج نے فلسطینی شہریوں کو غزہ کے شمالی علاقوں سے یہاں منتقل ہونے کا حکم دیا تھا۔
غزہ کی وزارت داخلہ نے اسرائیلی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے جان بوجھ کر کیے جا رہے ہیں تاکہ رہائشیوں کو گھروں سے جبراً نکالا جا سکے۔ وزارت نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ اسرائیل کے "محفوظ علاقوں" کے دعوؤں پر ہرگز اعتماد نہ کریں کیونکہ ماضی میں بھی ان علاقوں کو متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک کم از کم 64,368 فلسطینی شہید اور 162,367 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ بنیادی ڈھانچے، اسپتالوں، اسکولوں، مساجد اور چرچ سمیت بیشتر شہری عمارتیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل





