بین الاقوامی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باعث گزشتہ 23 ماہ سے جاری جنگ میں اوسطاً ہر گھنٹے ایک فلسطینی بچہ شہید ہو رہا ہے


بین الاقوامی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باعث گزشتہ 23 ماہ سے جاری جنگ میں اوسطاً ہر گھنٹے ایک فلسطینی بچہ شہید ہو رہا ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 20 ہزار بچے شہید ہو چکے ہیں، جو علاقے کی مجموعی بچوں کی آبادی کا تقریباً 2 فیصد بنتے ہیں۔ ان میں سے کم از کم 1,009 بچوں کی عمر ایک سال سے بھی کم تھی، جن میں تقریباً 450 بچے ایسے تھے جو اسی جنگ کے دوران پیدا ہوئے اور شہید ہو گئے۔
سیو دی چلڈرن کے ریجنل ڈائریکٹر احمد الہندوی نے اسے انسانی تاریخ کا شرمناک باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر منظم حملے، بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا اور عالمی برادری کی خاموشی ناقابلِ قبول ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے (یونیسف) کی ترجمان ٹیس انگرام نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ سٹی سے زبردستی بے دخلی کی مہم سے 10 لاکھ فلسطینی متاثر ہوں گے، جن میں نصف تعداد بچوں پر مشتمل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ المواسی جیسے چھوٹے، غیر محفوظ علاقے میں نہ صرف بنیادی سہولیات کا فقدان ہے بلکہ بمباری بھی جاری ہے، جہاں صرف چند دن پہلے پانی کے انتظار میں 8 بچے شہید کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جو المیہ ہم سے ہمیشہ خوفزدہ رہتے تھے، وہ اب ہماری آنکھوں کے سامنے رونما ہو رہا ہے۔

وزیراعظم ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورہ پر کوالالمپور کے لیے روانہ
- 6 hours ago

وزیراعلیٰ کی واضح ہدایات کے باوجود آئی جی خیبرپختونخوا نے ایمل ولی خان کی سیکورٹی واپس لے لی
- 4 hours ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 نئے مریض رپورٹ
- 5 hours ago

ابرار احمد کے بعد ایک اور نامور کرکٹر رشتہ ازدواج سے منسلک ،ولیمے میں نامور کھلاڑیوں کی شرکت
- an hour ago

دوحہ پر اسرائیلی حملے میں محفوظ رہنے والے حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے
- 2 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دورہ
- 3 hours ago

مستقبل کے معماروں کو سلام،پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- an hour ago

مانسہرہ: زمین کےتنازع پر فائرنگ سے 4 افراد قتل اور 2 زخمی، ملزم گرفتار
- an hour ago

راولپنڈی اور لاہور کے مابین چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ
- an hour ago

گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے سرگرم عمل ہیں، دفتر خارجہ
- 6 hours ago

بلوچستان : مقامی قبائل اور فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، 4 دہشتگرد ہلاک
- 4 hours ago

پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کاحماس کیجانب سے غزہ کا انتظام عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم
- 2 hours ago