Advertisement
علاقائی

گلگت بلتستان: پولیس اہلکاروں کے ٹک ٹاک کے استعمال کرنے پر پابندی عائد

اس سے قبل جولائی میں اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں کو وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرنے پر معطل کر دیا گیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 24 days ago پر Sep 9th 2025, 3:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گلگت بلتستان: پولیس اہلکاروں کے ٹک ٹاک کے استعمال کرنے پر پابندی عائد

گلگت: انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) پولیس گلگت بلتستان نے پولیس اہلکاروں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ 

تفصیلات کےمطابق آئی جی پولیس گلگت بلتستان کی جانب جاری یک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ  ڈسپلن، یکسانیت اور فورس کے وقار کو قائم رکھنے کے لیے یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ کوئی بھی جی بی پولیس افسر/اہلکار سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ٹک ٹاک) استعمال نہیں کرے گا۔

نوٹیفکیشن میں تمام ضلعی پولیس افسران اور یونٹ ہیڈز کو حکم دیا گیا کہ وہ اپنے ماتحت تمام اہلکاروں کو اس ہدایت سے آگاہ کریں، اور خبردار کیا گیا کہ کسی بھی خلاف ورزی کو سنگین طور پر لیا جائے گا اور اس پر محکمانہ کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ جولائی میں اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں کو وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرنے پر معطل کر دیا گیا تھا اور درجنوں اہلکاروں کو اپنے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

جبکہ اس سے قبل مارچ میں پنجاب پولیس کی جانب سے بھی اپنے اہلکاروں کو ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ریاست کے خلاف ’ توہین آمیز خیالات’ ظاہر کرنے سے خبردار کیا گیا تھا۔

Advertisement
صدر ٹرمپ کی حماس کو ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو سنگین نتائج کی دھمکی

صدر ٹرمپ کی حماس کو ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو سنگین نتائج کی دھمکی

  • 2 گھنٹے قبل
کراچی پر سمندری طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا پانچواں الرٹ جاری

کراچی پر سمندری طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا پانچواں الرٹ جاری

  • 2 گھنٹے قبل
مراکش: احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان گروپ کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

مراکش: احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان گروپ کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

  • 28 منٹ قبل
اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکانٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو شکست دے دی

اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکانٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو شکست دے دی

  • 25 منٹ قبل
ججز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر اور غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی مؤقف

ججز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر اور غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی مؤقف

  • 2 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ کے ہاتھوں شکست خوردہ  انڈین ائیر چیف کا   پاکستان کے طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ

پاک فضائیہ کے ہاتھوں شکست خوردہ انڈین ائیر چیف کا پاکستان کے طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ

  • 4 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، دفاتر میں روایتی  کاغذ سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت متوقع

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، دفاتر میں روایتی کاغذ سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت متوقع

  • 3 گھنٹے قبل
محمد علی مرزا کو گستاخ کہنے پر  اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر دیا

محمد علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
ناشتہ دیر سے کرنا: صحت اور عمر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، تحقیق

ناشتہ دیر سے کرنا: صحت اور عمر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، تحقیق

  • 22 منٹ قبل
سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کا دھرنا مؤخر کر دیا، احتجاج ختم کرنے کا اعلان

سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کا دھرنا مؤخر کر دیا، احتجاج ختم کرنے کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
مریم نواز کا پیپلز پارٹی کو دو ٹوک جواب: پنجاب پر تنقید پر معافی نہیں مانگوں گی

مریم نواز کا پیپلز پارٹی کو دو ٹوک جواب: پنجاب پر تنقید پر معافی نہیں مانگوں گی

  • 3 گھنٹے قبل
چرچ آف انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آرچ بشپ مقرر

چرچ آف انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آرچ بشپ مقرر

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement