پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے باضابطہ اعلان کیا


پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا، پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے باضابطہ اعلان کیا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان میں فضائی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، معاہدہ رابطوں بالخصوص صدر ایران کے حالیہ دورہ کے باعث ممکن ہوا، تعاون اور سہولت کاری پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ایرانی سفیر نے بتایا کہ ایران کی معروف فضائی کمپنی ایران ایئر ٹور اسلام آباد کیلئے پہلی براہ راست پرواز چلائے گی، دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کا فروغ اور عوامی روابط مضبوط ہوں گے، کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کےعوام، سیاحت سے وابستہ افراد اورکاروباری حلقوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ امید ہے براہ راست پرواز سے سیاحت پہلے سے کہیں زیادہ فروغ پائے گی، ایرانی شہری پاکستان کے خوبصورت مناظر اورمہمان نوازی سے لطف اٹھائیں گے۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

