داؤ یونیورسٹی میں بھی آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے


کراچی میں بارش کے پیش نظر آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
کمشنر کراچی نے بتایا کہ شہر میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ڈاؤ یونیورسٹی میں بھی آج ہونے والےامتحانات ملتوی کردیے گئے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔
یاد رہےکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کی صبح سے ملیر، قائدآباد، شاہ فیصل کالونی، سرجانی ٹاون، صفورا، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، صدر، کلفٹن، شاہراہ فیصل سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہورہی ہے۔
منگل کی رات 8 بجے سے بارش کا تیز اسپیل شروع ہوا جس سے شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ انڈر پاس کے قریب، ماڈل کالونی، راشد منہاس روڈ، نیپا، صفورا اور ملیر کے علاقوں میں پانی جمع ہو گیا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
اسی طرح کراچی شہر کے دیگر علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد، سائٹ ایریا میں بھی تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ ایک دو روز میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کا مرکز ابھی کراچی کے قریب آنا باقی ہے اور شہرمیں 24 سے 48 گھنٹوں میں بارش کا نیا اسپیل آسکتا ہے۔

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- 2 hours ago

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 12 hours ago

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
- 13 hours ago

اسلام آباد: رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کابے دردی سے قتل
- an hour ago
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
- 12 hours ago

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- 12 hours ago

عالمی رینکنگ میں کراچی پورٹ کی کی نمایاں کاکردگی، 405 سے 61 ویں نمبر پر آگیا
- an hour ago

کراچی : ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل، پاک فوج سے مدد طلب
- 3 hours ago

قطری وزیراعظم نے اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیدیا
- 4 hours ago

نیپال : حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق خاتونِ اول راجیہ لکشمی ہلاک ہوگئیں
- 3 hours ago

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، وزارت آبی وسائل نے سیلاب الرٹ جاری کر دیا
- 28 minutes ago

فرانسیسی صدر نے ملک کے وزیردفاع کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا
- 3 hours ago