کراچی : ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل، پاک فوج سے مدد طلب
چیف سیکرٹری کے ذریعے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی، میئر کراچی


کراچی میں ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کے بعد میئر کراچی نے صورتحال کا جائزہ لینےکے لیے رات گئے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
میئر کراچی ایم 9 موٹروے پر شہبازگوٹھ بھی پہنچے، سپر ہائی وے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری کے ذریعے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی۔ پاک فوج کے دستے بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی کا لیول چند گھنٹے قبل خطرناک حد پر تھا، مسلسل کاوشوں سے پانی کا لیول اب نمایاں طور پر کم ہے، لیاری ندی کا دورہ کیا صورتحال وہاں بھی بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، موٹر وے بند کرنے کا مقصد شہری جانوں کو نقصان سے بچانا ہے، میئر کراچی نے امید ظاہر کی کہ چند گھنٹوں میں پانی کی سطح مزید کم ہوجائےگی۔اب تک 200 سے زائد افراد کو ریسکیو کرچکے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لیے 4 ریلیف سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں، متاثرہ افراد کو ریلیف سینٹرز میں محفوظ طریقے سے منتقل کیا، پانی کی نکاسی ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی۔
دوسری جانب کراچی میں وقفے وقفے سے تیزبارش ہوئی، مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ ہوئی۔
سرجانی اور ناگن چورنگی میں پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، ایوب گوٹھ پل اورلاسی گوٹھ پرملیرندی کا پانی اوور فلو ہوگیا، پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا، تھڈوڈیم بھرنے کے بعد لیاری اور ملیر ندیاں بپھرگئیں۔
نشتر بستی، عیسیٰ نگری سمیت پانی اطراف کی آبادیوں میں داخل ہوگیا، تھڈو ڈیم کا پانی موٹروے ایم 9 سے ٹکرا گیا، حیدرآباد جانے والے ٹریک پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
سہراب گوٹھ حسن منان کالونی اور گلشن اقبال میں ریسکیو آپریشن کیا گیا، سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا، کراچی میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، قائم مقام کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

قطری وزیراعظم نے اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیدیا
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 12 گھنٹے قبل

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
- 13 گھنٹے قبل

نیپال : حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق خاتونِ اول راجیہ لکشمی ہلاک ہوگئیں
- 3 گھنٹے قبل

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، وزارت آبی وسائل نے سیلاب الرٹ جاری کر دیا
- 28 منٹ قبل

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
- 12 گھنٹے قبل

فرانسیسی صدر نے ملک کے وزیردفاع کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا
- 3 گھنٹے قبل

عالمی رینکنگ میں کراچی پورٹ کی کی نمایاں کاکردگی، 405 سے 61 ویں نمبر پر آگیا
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد: رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کابے دردی سے قتل
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی میں بارش کے پیش نظر آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- 12 گھنٹے قبل