ملزمان سے 62 لاکھ روپے نقدی، 1100 امریکی ڈالر، سعودی ریال، 14 موبائل فونز، رسیدیں، رجسٹرز اور دیگر شواہد برآمد کیے گئے،ترجمان

.webp&w=3840&q=75)
پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )زون پشاور نے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پرکارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی مشترکہ کارروائیوں میں گرفتار ہونے والوں میں گل بہادر، اعتبار گل، آصف خان، جمشید، ملک زادہ اور نصیب الحق شامل ہیں۔ ملزمان کو مانسہرہ اور چارسدہ سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ چھاپوں کے دوران ملزمان سے 62 لاکھ روپے نقدی، 1100 امریکی ڈالر، سعودی ریال، 14 موبائل فونز، رسیدیں، رجسٹرز اور دیگر شواہد برآمد کیے گئے،کارروائی میں ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی بھی قبضے میں لی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان برآمد ہونے والی رقم کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے،جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 4 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 4 hours ago





