ایشیا کپ ٹاکرا:بیٹنگ کے بعد شاہین باؤلنگ میں بھی ناکام، بھارت جیت کے قریب ،2 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز
شبمن گل 10 اور ابھیشک شرما 31 رنز بنا کر صائم ایوب کا شکار بنے۔


دبئی: ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں شاہین بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں بھی ناکام ہو گئے، بھارتی ٹیم کی پاکستان کے 128 رنز کے ہدف میں بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےجا رہے میچ میں بھارت نے 10 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لیے ہیں، شبمن گل 10 اور ابھیشک شرما 31 رنز بنا کر صائم ایوب کا شکار بنے۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بناسکی، پاکستان کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گری، صائم ایوب پانڈیا کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 6 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب محمد حارث جسپریت بمراہ کی گیند پر پانڈیا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 45 کے مجموعی سکور پر گری جب فخر زمان 17 رنز آؤٹ ہوگئے جبکہ 49 رنز کے مجموعے پر کپتان سلمان علی آغا بھی محض 3 رنز بناکر اکشر پٹیل کی گیند پر ابیشیک شرما کو کیچ تھما بیٹھے۔
اس کے بعد آنے والے بلے باز حسن نواز بھی کریز پر کچھ دیر کے ہی مہمان ثابت ہوئے اور صرف 7 گیندوں پر 5 رنز بنا کر کلدیپ یادو کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ محمد نواز بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
83 رنز پر صاحبزادہ فرحان بھی ہمت ہار گئے اور کلدیپ یادیو کو وکٹ دے بیٹھے، انہوں نے 44 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 97 رنز پر گری جب فہیم اشرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کیخلاف پاکستان کی نویں وکٹ 111 رنز پرگری، سفیان مقیم 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد شاہین آفریدی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو 3 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔
ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ بھی دلچسپ ہے، بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں، پاکستان نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں سمیٹی۔
بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا ہے۔

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست
- 2 گھنٹے قبل

بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ
- 7 گھنٹے قبل

چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
- 7 گھنٹے قبل

مظفرگڑھ : لوڈر رکشے کی ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان
- 7 گھنٹے قبل

معروف برطانوی باکسر رکی ہیٹون 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا کے مقام پر موٹروے ایم فائیو بند کر دی گئی
- 6 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائی،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف
- 6 گھنٹے قبل
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

گوگل جی میل کا صارفین کیلئے 2 زبردست نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس
- 7 گھنٹے قبل