وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف
متاثرہ علاقوں میں زرعی، کمرشل اور صنعتی شعبوں سے وابستہ بجلی کے بلوں کا تفصیلی تخمینہ لگایا جارہا ہے جبکہ اُن کے بلوں کی وصولی فی الفور مؤخر کی جارہی ہے،شہباز شریف


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے اگست کے بجلی بل معاف کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق قوم سے خطاب میںوزیراعظم شہباز شریف نےسیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ملک کے مختلف علاقوں میں بہت تباہی ہوئی ہے، جان نقصان کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مال مویشی اور گھروں کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔
قوم سے خطاب میںانہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے اگست کے بل معاف کیے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کوئی احسان نہیں بلکہ یہ سیلاب متاثرین کا حق ہے، جو گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں انہیں یہ رقم اگلے ماہ کے بل میں واپس کردی جائے گی۔
قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کردی گئیں ہیں، اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں زرعی، کمرشل اور صنعتی شعبوں سے وابستہ بجلی کے بلوں کا تفصیلی تخمینہ لگایا جارہا ہے جبکہ اُن کے بلوں کی وصولی فی الفور مؤخر کی جارہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اگر مذکورہ بالا شعبوں کا تخمینہ زیادہ نکلتا ہے تو پھر حکومت انہیں مزید ریلیف دینے کے حوالے سے مزید اقدامات کرے گی۔ وزیراعظم نے کاہ کہ متعلقہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ضروری ہدایات فوری طور پر جاری کردی گئیں ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایک بار پھر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں اور آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم سب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کو اس کے گھر میں دوبارہ آباد نہ کرلیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

ماسکو فارمیٹ مشاورتی اجلاس: افغانستان کو آزاد، پُرامن ملک بنانے کے عزم کا اعادہ، اعلامیہ جاری
- 13 گھنٹے قبل

نادرا کا سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے کینیڈا،اٹلی سمیت مختلف ملکوں میں بڑا اقدام
- ایک گھنٹہ قبل

مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی اور امن معاہدے کیلئے اہم مطالبات پیش کردیے
- 12 گھنٹے قبل

اسرائیل حماس کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل،تنظیم نے جنگ کے خاتمے کی ضمانت مانگ لی
- ایک گھنٹہ قبل

راولپنڈی:انتہائی مطلوب 3 افغان دہشت گرد پولیس آپریشن میں ہلاک، ایک گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ میں پندرہ سو سالہ ولادت باسعادت رسول اللہ ﷺکے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کے دورہ ملائیشیاکےحوالےسے دفتر خارجہ نے21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا
- 13 گھنٹے قبل

ایران: کردستان میں مسلح افراد کا چیک پوسٹ پر حملہ، پاسدارانِ انقلاب کے 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی
- 15 گھنٹے قبل

اسرائیلی جیل میں ہم پر کتے چھوڑے گئے اوربدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا،سابق سینیٹر مشتاق
- 13 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مشتاق احمد سے رابطہ، 9 اکتوبر کو وطن واپسی متوقع
- 10 گھنٹے قبل

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا،مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع
- 13 گھنٹے قبل