پاکستان
صدر مملکت نے اسلام آباد سینئر سٹیزن بل، نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں بل 2021 پر دستخط کر دیے
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینئر سٹیزن بل اور نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل 2021 پر دستخط کر دیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بل کے تحت اسلام آباد کے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات لیے جائیں گے، قانون کے تحت سینئیر سٹیزن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔بزرگ افراد کیلئے اولڈ ایج ہوم "دارالشفقت" کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔
ساٹھ سال سے زائد عُمر کے افراد سینئیر سٹیزن کارڈ کے اہل ہوں گے، بزرگ شہریوں کو میوزم، پارکس اور لائبریری جیسی سہولیات مفت حاصل ہوں گی، علاج معالجے کی سہولیات، دواؤں پر رعایت، علیحدہ کاؤنٹر اور علیحدہ وارڈز کی سہولیت مہیا کی جائے گی، بزرگ افراد کو فضائی اور ریلوے کے سفر پر بیس فیصد رعایت دی جائے گی، مستحق اور اہل بزرگ افراد کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی ۔
صدر مملکت نے نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل 2021 پر بھی دستخط کئے، نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں ایکٹ 2020 کے سیکشن 5 میں ترمیم کی گئی،ترمیم کے تحت محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو تیس دن کے اندر اپیل کی جا سکے گی۔
ٹیکنالوجی
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس سے آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے
ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کی جانب سے یوٹیوبرز کیلئے آمدنی کا نیا ذریعہ متعارف کرایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کی مدد سے یوٹیوبرز اب لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیولز ایک نئی ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین اپنے پسندیدہ کونٹینٹ کریئٹرز کو بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں۔
یوٹیوب کے مطابق جب دیکھنے والے جیولز کا استعمال کرتے ہوئے تحائف بھیجیں گے تواس سے تخلیق کاروں کو فائدہ پہنچے گا، 1 روبی کی قیمت 1 امریکی سینٹ اور 100 روبی 1 ڈالر کے برابر ہوں گے۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اگلے 3 ماہ تک تخلیق کار جیولز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔
کونٹینٹ کریئٹرز کو یہ تحفہ صرف اس وقت مل سکے گا جب وہ یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین ان موبائل ایپ کے ذریعے جیولز بھیج سکیں گے۔
فی الحال مذکورہ فیچر صرف امریکی صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہےمگر جلد ہی اسے بعد دیگر ممالک میں صارفین کے لیے بھی لانچ کیا جائے گا۔
علاقائی
مصنوعی بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آئی ہے، مریم اورنگزیب
پاکستانی پنجاب میں "ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں سموگ کی صورتحال میں بہتری ہو گی، سینئر صوبائی وزیر
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آئی ہے ۔
پنجاب میں سموگ کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو کئے جانے والے اقدامات اور تمام اداروں کے کردار سے پنجاب کو سموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی، پاکستانی پنجاب میں "ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں سموگ کی صورتحال میں بہتری ہو گی، لاہور میں سموگ سے بچاؤ کیلئے آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پربدستور پابندی عائد ہے ۔
سینئیر صوبائی وزیر نے کہاکہ ہمیں اپنے علاقوں میں سموگ پھیلانے والے ذرائع کے تدارک کے بھرپور کوششیں جاری رکھنی ہیں ، سموگ سے بچاﺅ کے لئے ہر شہری کا تعاون لازمی ہے، فیلڈ میں موجود ای پی اے، پولیس، ٹرانسپورٹ، پنجاب حکومت کے تمام اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سموگ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے والے ہر ادارے کا افسر اور عملے کا فرد ہیرو ہے، مشکل حالات میں مشکل فیصلے عوام کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کے لیے کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں اور ماسک پہنیں ۔
جرم
سیالکوٹ:زارا قتل کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار مرکزی ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا
بہو پر کردار کشی کے لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں اس نے نفرت اور حسد میں آ کر زارا کو قتل کیا ہے،ملزمہ
سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کیس میں گرفتارمرکزی ملزمہ صغراں بی بی نے اعتراف جر م کر لیا ہے۔
پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق مرکزی ملزمہ کا کہنا ہے کہ بہو پر کردار کشی کے لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں اس نے نفرت اور حسد میں آ کر بہو زارا کو قتل کیا ہے۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ سارا قصور میرا ہے،میری وجہ سے میری بیٹی،پوتے اور رشتہ دار مصبیت میں پھنسے ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے ملزمہ صغراں کی دوسری بیٹی صبا اوربیٹے قاسم کو بھی زیرحراست میں لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق مقتولہ زارا کے اغوا کی ایف آئی آر میں مزید دفعات بھی شامل کردی گئیں ہیں اور مقدمے میں قتل کی نیت، اغوا اور دیگر دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے۔
جبکہ زارا قتل کیس کے مرکزی ملزم نوید کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے،ملزم نوید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ حمیرا مظفرکی عدالت میں پیش کرتے ہوئے پولیس نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،تاہم عدالت نے ملزم نوید کوایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالے کردیا۔
کیس میں ملوث دیگر ملزمان صغراں ، یاسمین ، عبداللہ کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا،پولیس کے مطابق مقدمے میں اب تک چار ملزمان گرفتار اور دو زیرحراست ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ڈسکہ میں سسرالیوں نے بہو کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی تھی۔ لڑکی کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے اور ساس صغراں، نند یاسمین، نواسے عبداللہ سمیت 4 افراد نے مل کر لڑکی کو بے دردی سے قتل کیا۔
بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا تو دوران تفتیش سفاک ملزمان نے اپنے اس گھناؤنے اقدام کا اعتراف جرم کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران اس بات کا پتہ چلا کہ زارا کی شادی 4 سال قبل خالہ زاد عبدالقدیر سے ہوئی تھی اور وہ سعودی عرب میں اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہتی تھی لیکن اکثر و بیشتر اپنے ایک ڈھائی سالہ بیٹے کے ساتھ پاکستان آتی رہتی تھی اور 9 ماہ کی حاملہ تھی،زہرہ ایک ماہ پہلے پاکستان واپس آئی اور میکے میں رہائش پذیر تھی لیکن پھر ساس نندوں نے دھوکے سے اپنے گھر بلایا اور سوتے میں قتل کردیا۔
-
دنیا ایک دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
دنیا 2 دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
تجارت 2 دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
تجارت 2 دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی