داخلی ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی ہے، اور کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے


ایشیا کپ میں میچ ریفری کی تبدیلی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان ڈیڈ لاک بدستور برقرار ہے، تاہم پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان آج ہونے والا میچ ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع کیا جائے گا۔
یہ میچ دبئی اسٹیڈیم میں شیڈول تھا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے کھیلا جانا تھا، لیکن اب اسے 8:30 بجے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے ترجمان عامر میر کے مطابق، پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان بات چیت جاری ہے، اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی نجم سیٹھی اور رمیز راجہ کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کوئی حتمی پیشرفت ہوگی، چیئرمین میڈیا کو آگاہ کریں گے۔
اس سے قبل ذرائع کا دعویٰ تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی ہے، اور کھلاڑیوں کو کمروں میں ہی رہنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ خود معذرت کر لیتے تو معاملہ فوری طور پر حل ہو سکتا تھا۔ تاہم اب تک آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق، اگر ریفری کی تبدیلی کی تصدیق نہ ہوئی تو پاکستانی ٹیم اسٹیڈیم نہیں جائے گی۔ چیئرمین محسن نقوی اس وقت بھی پی سی بی آفیشلز سے مسلسل رابطے میں ہیں، اور ٹیم کو گراؤنڈ بھیجنے کا فیصلہ صرف آئی سی سی کی جانب سے باضابطہ ای میل موصول ہونے پر ہی کیا جائے گا۔

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 8 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 4 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 10 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 7 گھنٹے قبل





