اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا
جسٹس محمدآصف اورجسٹس انعام امین منہاس پرمشتمل 2 رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی اے کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی


اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمدآصف اورجسٹس انعام امین منہاس پرمشتمل 2 رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی اے کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل(ر)حفیظ الرحمان کے وکیل قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی اے، وفاق اوربرطرف چیئرمین کی جانب سے انٹراکورٹ اپیلیں دائر کی گئی تھیں اور اس حوالے سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل سلمان منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ داخل کی گئی درخواست میں جو استدعا بھی نہیں کی گئی وہ ریلیف بھی دے دیا گیا، چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے سے قبل نا رولز کوچیلنج کیا گیا اور نا ہی اٹارنی جنرل کونوٹس ہوا۔
وکیل پی ٹی اے نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیارکیا کہ اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرنا ضروری تھا کیونکہ دائر کردہ پٹیشن میں جو استدعا نا کی گئی ہو، اس کو آرٹیکل 199 میں نہیں دیکھا جا سکتا۔
سلمان منصور نے مزید کہا کورٹ نے خود لکھا ہے کہ ساری بحث ابھی مکمل نہیں ہوئی اور اعتراضات پرمشتمل دو درخواستیں بھی دائرہوئیں انہیں دیکھے بغیرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
سلمان منصور کا دلائل میں کہنا تھا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کے اعتراضات پر تو دلائل ہونے باقی تھے مگر جب وکلا چھٹی پر تھے تو اس روز سماعت مکمل کہہ کر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
سلمان منصور کے دلائل پر جسٹس محمد آصف نے ان سے مکالمہ کیا کہ آپ کو تو کافی موقع دیا گیا تھا۔
بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کردیا۔

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 6 گھنٹے قبل

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 5 گھنٹے قبل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 22 منٹ قبل

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 4 گھنٹے قبل

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- ایک گھنٹہ قبل

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 4 گھنٹے قبل

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 7 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 7 گھنٹے قبل