Advertisement
ٹیکنالوجی

پاکستان میں انٹر نیٹ سست روی کا شکار، بحالی میں مزید 4 سے 5  ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی

یمن کے حالات کے باعث صورتحال گھمبیر ہے، 4 سے 5 کیبلز کٹی ہیں، وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 19th 2025, 11:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں انٹر نیٹ سست روی کا شکار، بحالی میں مزید 4 سے 5  ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی

وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے کہا ہےکہ پاکستان  آنے والی 2 متاثرہ  کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے 5  ہفتے لگ سکتے ہیں۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ممبر کمیٹی صادق علی میمن نے انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کہا جارہا ہے3  نئی کیبلز آرہی ہیں، اگر 3  نئی کیبلز آرہی ہیں تو انٹرنیٹ کے مسائل کیوں آرہے ہیں؟

اس پر وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ یمن کے حالات کے باعث صورتحال گھمبیر ہے، 4 سے 5 کیبلز کٹی ہیں۔

ضرار ہاشم  کے مطابق  یمن کے ساحل پر بہت ساری سب میرین کیبل کٹی ہوئی  ہیں جب کہ  پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں، متاثرہ  کیبلز کی بحالی میں4 سے5  ہفتے لگ سکتے ہیں۔

وفاقی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روٹس پر منتقل کی ہے۔

Advertisement
Advertisement