دنیا
سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلسل تیسری بار نماز عید ادا نہیں ہوئی۔
اسلام آباد : سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلسل تیسری بار نماز عید ادا نہیں ہوئی۔ بھارت ،بنگلہ دیش اورسری لنکامیں آج عید منائی جارہی ہے ،
باجماعت نماز کی ادائیگی پر کورونا وبا کے پیش نظر پابندی عائد ہے۔ تاریخی جامع مسجد میں عید الاضحیٰ کے موقع پر نماز عید ادا نہیں کی گئی ۔
بھارتی ریاست بہار میں ایک بار پھر عید نہیں ہو سکے گی اجتماعی نماز، سخت کورونا پابندی نافذ کردی گئی ہے ۔
عیدالاضحیٰ کی نماز اور قربانی کے پیش نظر پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ نے پولیس سپرنٹنڈنٹ اور تمام اعلیٰ افسران کے ساتھ کورونا پابندیوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی۔
علاقائی
لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک
وزیر اعلی مریم نواز نے نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی
لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک
چلڈرن ہسپتال لاہور میں علاج کےلیے آنے والے والدین کا 3 سالہ اکلوتا بیٹا کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا،
وزیر اعلی مریم نواز نے نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے چونیاں سے آئے ہوئے والدین کے ساتھ چل کر آنے والا 3 سالہ باسم مردہ حالت میں واپس پہنچا، بچہ معائنے کے لیے چلڈرن ہسپتال آیاتھا۔
حادثے کا واقع اسپتال کے ایڈمن بلاک کے سامنے والے پارک میں پیش آیا جہاں بچہ کھیلتے ہوئے گٹر میں جا گرا، بچے کو جب باہر نکالا گیا تو وہ اس وقت وہ دم توڑچکا تھا، باسم والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، پولیس نے بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے والے کر دی۔
بچے کے والدین کسی بھی قسم کی کارروائی کروانے سے انکار کرتے ہوئے میت کو آبائی شہر لے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔
،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہسپتال میں گٹر کے مین ہول کا کھلا ہونا انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے۔
علاقائی
مکیش کمار چاؤلہ کو سندھ کابینہ میں وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عہدہ مل گیا
تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت کابینہ اراکین اور اراکین سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی
مکیش کمار چاؤلہ کی سندھ کابینہ میں واپسی ہو گئی ہے ، ان کو کابینہ میں وزیر برائے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کا عہدہ دیا گیا ہے۔
مکیش کمار چاؤلہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت کابینہ اراکین اور اراکین سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل سندھ حکومت نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
سندھ حکومت نے صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ایکسائز کا محکمہ واپس لے کر مکیش کمار چاولہ ایک بار پھر وزیر ایکسائیز تعینات کیا گیا تھا تاہم شرجیل میمن کے پاس اطلاعات اور ٹرانسپورٹ کے محکمے رہ گئے۔
علاقائی
اسموگ میں بہتری: لاہور اور ملتان کے علاوہ صوبے بھر کے سکول کھولنے کا فیصلہ
جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو
صوبائی حکومت نے اسموگ میں کمی ہونے کے باعث لاہور اور ملتان ڈویژن کےعلاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی کی وجہ سے صوبے میں سموگ کی صورتحال بہترہوئی ہے۔
اس حوالے سے ماحولیاتی تحفظ ادارےکے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے دستخطوں سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سکول پونے9بجےسےپہلےنہیں کھلیں جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام طالبعلم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے،آؤٹ ڈور سپورٹس و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی۔
جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور شدید دھند کے پیش نظر حکومت کی جانب سے 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادرے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
تفریح 7 گھنٹے پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی