دنیا
روس نے دنیا کے طاقتور ترین دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا
ماسکو:روس نے کرہ عرض پر اب تک کے سب سے طاقتور فضائی دفاعی نظام ایس 500کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق روس کے ایس 500کے میزائل سسٹم نے کیپسٹن یار رینج کی تربیتی مشق زور میں اپنی طرف بڑھتے ہوئے انتہائی تیزرفتار بیلسٹک میزائل کو نشانہ بنایا ہے ۔ روسی حکام کے مطابق یہ جدید ایس 500 سسٹم ماسکو خطے کے فضائی اور میزائل دفاعی یونٹ کو ٹیسٹوں کے مکمل ہونے کے بعد فراہم کیا جائیگا۔
ڈاکٹرفر دوس عاشق اعوان کے مستعفی ہونے کامعاملہ
روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایس 500 میزائل سسٹم نے اپنے سمت بڑھنےو الے دشمن کے تیز رفتار بیلسٹک میزائل کو نشانہ بنا کے فضا میں ہی ختم کردیا ، روسی وزارت دفاع نے اس بات کی نشاندہی کی کہ تجرباتی آزمائشوں نے اس دفاعی میزائل نظام کی تدبیراتی اور تکینکی کارکردگی کی خصوصیات کو ثابت کیا ہے ۔
واٹس ایپ کا زبردست فیچر متعارف
بیان میں کہا ہے کہ اس نظام کی تیاری سے روس کے فضائی دفاع کو تقویت ملے گی اور روس کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا ہے ۔ واضح رہے کہ دنیا کے بڑے ممالک کے پاس بھی ایس 500 میزائل سسٹم کا کوئی متبادل نہیں ہے ۔ اور موجودہ اور مستبقل کے تمام میزائلوں کو پوری بلندی سے رفتار کے ساتھ روک سکتا ہے ۔ یہ نظام فضائی اور خلائی حملوں کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔
پاکستان
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
جسٹس عائشہ ملک نےکہا کہ پہلے بتایا جائے درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثرہوا ہے، آئین کے کن آرٹیکلزکی خلاف ورزی ہو رہی ہیں
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نےالیکشن میں 50 فیصد سےزائد ووٹ لینے والےامیدواروں کو کامیاب قراردینےکی درخواست کو آئینی بینچ نے 20 ہزارجرمانہ عائد کرکےخارج کردی۔
سپریم کورٹ کےجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آج بھی مختلف مقدمات کی سماعت کی۔
الیکشن میں 50 فیصد سےزائد ووٹ لینے والےامیدواروں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست پر سماعت کےدوران جسٹس محمد مظہر نے کہا کہ کس آئینی شق کےتحت امیدوار کے لیے الیکشن میں 50 فیصد ووٹ لینا لازمی قرار دیا جائے، الیکشن میں ڈالے ووٹوں پر کامیاب امیدوار کا فیصلہ ہوتا ہے، ووٹرز ووٹ ڈالنے نہ جائےتو ان کا کیا ہو سکتا ہے۔
جسٹس عائشہ ملک نےکہا کہ پہلے بتایا جائے درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثرہوا ہے، آئین کے کن آرٹیکلزکی خلاف ورزی ہو رہی ہیں۔
جسٹس جمال مندوخیل نےریمارکس دیے کہ اگر نیا قانون بنوانا ہے تو سپریم کورٹ کے پاس اختیار نہیں،درخواست گزار اکرم نے مؤقف اپنایا کہ سارے بنیادی حقوق اس درخواست میں اٹھائے سوال سے جڑے ہیں،ہماری زندگی کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ زندگی کا فیصلہ توپاریمنٹ نہیں کرتی،جسٹس مسرت ہلالی نےریمارکس دیے کہ تمام لوگوں کو ووٹ کا حق ہے، پولنگ کے دن لوگ ٹی وی دیکھتےہیں ، ووٹ ڈالنےنہیں جاتے، ووٹرزووٹ نہ ڈالیں تو یہ ووٹرز کی کمزوری ہے۔
جسٹس مندوخیل نےاستفسار کیا کی آپ نے فروری 2024 کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کیا، درخواست گزارمحمد اکرم نے کہا کہ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا،جسٹس مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ پھر آٸین کی توہین کررہے ہیں۔
دوران سماعت آئینی بینچ کی طرف سے 20 ہزار جرمانہ عائد کرنے پر درخواست گزار نے عدالت سےتکرار کی اور مؤقف اپنایا کہ جرمانہ کم ازکم 100 ارب کریں تاکہ ملک کا قرضہ کم ہو جس پر بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نےریمارکس دیے کہ 100 ارب کا جرمانہ دینے کی آپکی حیثیت نہیں۔
اس کےعلاوہ سپریم کورٹ آئینی بنچ نے آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند بنانے سےمتعلق درخواست غیر موثر ہونےکی بنیاد پر نمٹا دی۔
آئینی بنچ نے الیکشن میں 50 فیصد سےزائد ووٹ لینے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دینےکی درخواست کو آئینی بینچ نے 20 ہزار جرمانہ عائد کرکے خارج کردی۔
آئینی بینچ نے انکم لیوی ٹیکس ایکٹ 2013 کےخلاف 1178 مقدمات میں نوٹسز کی تعمیل بذیعہ اخبار مشتہر کروانےکا حکم دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےسپریم کورٹ کےآئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل سمیت مجموعی طور پر 2 ہزار سےزائد مقدمات رواں ہفتے سماعت کے لیےمقرر کیے تھے۔
اس سے قبل آئینی بینچ نےاپنی پہلی عدالتی کارروائی کے دوران سابق چیف جسٹس، انتخابات 2024 اورپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) دور کی قانون سازی سے متعلق درخواستیں مسترد کردی تھیں جب کہ کئی درخواست گزاروں پرجرمانے بھی عائد کیےتھے۔
5 نومبر کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کیا گیا تھا۔
26ویں ترمیم کی روشنی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کاپہلا اجلاس ہوا تھا،جس میں آئینی بینچز میں ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔
جسٹس امین الدین کےتقررکی حمایت میں 12 رکنی کمیشن کے 7 ارکان نے ووٹ دیا تھا جبکہ 5 ارکان نےمخالفت کی تھی۔
اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ چیف جسٹس نےآئینی بینچ کے لیے مخصوص مدت کے تعین کا مشورہ دیا تھا،اجلاس کے دوران آئینی بینچ کی تشکیل کے معاملے پر ووٹنگ کرائی گئی،کمیشن کے 12 میں سے 7 ارکان نے 7 رکنی آئینی بینچ کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
تفریح
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا معاملہ، شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
اداکارہ نرگس نے شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے
ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے کیس میں عدالت نے ،ملزم شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت لاہور سیشن کورٹ لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے ادکارہ کے شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سیشن کورٹ میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں ملزم عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا، جس پر عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی اور ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے، جس میں اداکارہ نے شوہر پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد منظور نہیں،محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں، ہم صورت چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،،بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلنے کو تیار ہیں،اس حوالے سے اگر بھار ت کے کوئی خدشات ہیں تو وہ ہم کو آگاہ کرے ہم کو دور کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آئی سی سی کو خط لکھا دیا ہے اب ان کے جواب کا انتظار ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر بات کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد کسی بھی صورت میں منظور نہیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں اچھے کی امید رکھتا ہوں، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، کسی بھی ملک کو کھیل میں سیاست کو نہیں لاناچاہیے۔
آئی سی سی نے ابھی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے جس کا ہم بھی انتظار کر رہے ہیں، امید ہے آئی سی سی جلد شیڈول کا اعلان کر دے گا۔
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
تفریح 4 گھنٹے پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف