بگرام ایئربیس کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہئے تھا، ایئر بیس چھوڑنا شرمناک لمحہ تھا،ٹرمپ


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے بگرام ایئربیس چھوڑنا شرمناک ہے اسے کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے تھا اور اب اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے افغانستان سے مذاکرات جاری ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بگرام فوجی ایئربیس کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور امریکا اس بیس پر دوبارہ اپنی فوجی تعیناتی چاہتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ بگرام ایئربیس کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہئے تھا، ایئر بیس چھوڑنا شرمناک لمحہ تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر اور میں نے ٹک ٹاک ڈیل کی منظوری دیدی، ٹک ٹاک کی سخت نگرانی کریں گے، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، مذاکرات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں، معاہدے پر دستخط رسمی کارروائی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر سے غزہ اور یوکرین روس معاملے پر بات کی، یقین ہے کہ روس یوکرین تنازع کے خاتمے کیلئے چینی صدر ساتھ دیں گے، یوکرین جنگ سے پیسہ کما رہے ہیں، ہمارا دفاعی سامان خریدا جا رہا ہے، روس نے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، یہ بڑی پریشانی ہو سکتی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آٹزم سے متعلق جلد بڑی پیشرفت سامنے آئے گی، اگلے ہفتے آٹزم پر نیوز کانفرنس ہوگی، امریکی صدر نے گولڈ کارڈ کیلئے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔
خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے اس سے قبل بھی واضح کیا تھا کہ یہ ایئربیس امریکا کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ اُس علاقے سے صرف ایک گھنٹے کی پرواز کے فاصلے پر ہے جہاں چین اپنے جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago





