Advertisement
پاکستان

بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغاز

کرتارپور گردوارہ ہمیشہ کی طرح امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور یہ تقریبات اسی روایت کو آگے بڑھانے کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں،گیانی گوبند سنگھ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Sep 20th 2025, 10:45 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغاز

نارووال:سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی کی 3 روزہ جوتی جوت تقریبات کا آغاز آج سے کرتارپور گردوارہ میں ہوگا۔

 گردوارہ کرتار پورانتظامیہ کے مطابق دنیا بھر اور پاکستان کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری ان تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں تاہم بھارت نے اپنے یاتریوں کو کرتارپور میں جوتی جوت کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جس کے باعث راہداری بند رہنے کے ساتھ ساتھ واہگہ کے راستے سے بھی کوئی یاتری شریک نہیں ہوگا۔

گیانی گوبند سنگھ نے کہا کہ کرتارپور گردوارہ ہمیشہ کی طرح امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور یہ تقریبات اسی روایت کو آگے بڑھانے کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بابا گرو نانک کی برسی کی اختتامی تقریب 22 ستمبر کو ہوگی۔

دوسری جانب اس حوالے سے مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان سنگھ نے بھی مودی سرکار پر کڑی تنقید کی تھی مگر مودی سرکار کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔

Advertisement
عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا

  • 14 گھنٹے قبل
شدید سیلا بی صورتحال کےباعث موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند

شدید سیلا بی صورتحال کےباعث موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند

  • 2 گھنٹے قبل
حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل

  • 14 گھنٹے قبل
امریکہ نے بگرام ائیر بیس کی واپسی کےلیے مذاکرات کی تصدیق کر دی

امریکہ نے بگرام ائیر بیس کی واپسی کےلیے مذاکرات کی تصدیق کر دی

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اور چین کا اشتراک، تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط

پاکستان اور چین کا اشتراک، تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط

  • 7 منٹ قبل
افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی

  • 14 گھنٹے قبل
ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع

  • 16 گھنٹے قبل
معروف امریکی گلوکار طیارہ حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت جاں بحق

معروف امریکی گلوکار طیارہ حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت جاں بحق

  • 2 گھنٹے قبل
برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت رسائی دے دی

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت رسائی دے دی

  • 2 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • 2 گھنٹے قبل
سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان کی  بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement