ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز، بارہ میگزین، 135 کارتوس اور تین بنڈولیئر برآمد کیے گئے ہیں،ترجمان


خیبر: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں محکمہ انسداد دہشت گردی( سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کےتین دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی ضلع خیبر کے علاقے لالہ چینہ دو سار میں کی گئی جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردجن میں ایک افغان شہری بھی شامل ہے خودکش دھماکوں اور دیگر سنگین دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے،جبکہ دہشت گرد نعیم چمکنی، جو خودکش دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا، بھی اس کارروائی میں مارا گیا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز، بارہ میگزین، 135 کارتوس اور تین بنڈولیئر برآمد کیے گئے ہیں
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کمانڈر فضل نور ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے علاقے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ علاقے میں بھاری نفری تعینات کر کے سرچ آپریشن جاری ہے اور فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے محاصرہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 5 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 6 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 4 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 4 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 گھنٹے قبل






