Advertisement
علاقائی

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی  ، سیلابی صورتحال معمول پر آ گئی

صوبے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں  روڈز کی بحالی  کا کام تیزی سے جاری ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 21st 2025, 2:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی  ، سیلابی صورتحال معمول پر آ گئی

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی  کے ساتھ سیلابی صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔

سیلابی صورتحال پر جاری کیے گئے بیان میں پی ڈی ایم اے نے کہا کہ صوبے کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہو چکا ہے۔ دریاؤں کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح تیزی سے نیچے آئی ہے۔

دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 98 ہزار کیوسک، سلیمانکی میں 82 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب مرالہ کے مقام پر 43 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔دریائے چناب میں خانکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 38 ہزار کیوسک اور قادر آباد میں 37 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ تریموں پر بھی پانی کا بہاؤ 38 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 18 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے جبکہ دریائے راوی جسڑ کے مقام پر بہاؤ 7 ہزار کیوسک ہے۔ صورتحال مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے الرٹ ہیں۔

دوسری جانب صوبے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں  روڈز کی بحالی  کا کام تیزی سے جاری ہے۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں سے پڑنے والے شگاف بھرنے کے لیے بھاری مشینری سے مدد لی جا رہی ہے۔ کل کنول روڈ ، بستی عظیم شاہ، اور خیرپور سلطان پور روڈ پر پڑے شگاف پر پر کر کے سڑکیں عوام  کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ علی پور، ماڑی روڈ، اورعظمت پور میں پڑنے والے شگافوں کو پر کرنے اور روڈز کی بحالی  کیلئے ٹیمیں سرگرم ہیں۔ عوام کی سہولت کے لیے علی پور میں عارضی پل بنا کر عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 15 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 13 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 14 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 8 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 4 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 14 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
Advertisement