علاقائی
باجوڑ: راغگان ڈیم میں 3کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق
باجوڑ : خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ کے علاقہ راغگان ڈیم میں 3 کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 20 افراد لاپتہ ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق پہلی کشتی میں 18 افراد سوار تھے جن کو ریسکیو کرنے کے لیے دوسری کشتی گئی تو وہ بھی ڈوب گئی، اس کے بعد دونوں کشتیوں میں سوار افراد کو بچانے کے لیے تیسری کشتی گئی تو وہ بھی ڈوب گئی۔
کشتی میں سوار چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ چارافراد کو زندہ بچالیا گیا ہے ۔ جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں، انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
جبکہ 20 افراد لاپتہ ہیں،جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
صحت
خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ، ملک میں مجموعی تعداد 50 ہو گئی
ضلع ٹانک میں یہ پولیو کا دوسرا کیس ہے، جبکہ ملک میں پولیو کے کیس کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی ہے
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے ایک بچی میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کر دی ہے۔
ضلع ٹانک میں یہ پولیو کا دوسرا کیس ہے، جبکہ ملک میں پولیو کے کیس کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی ہے۔
لیب کے مطابق جمع کردہ نمونوں سے الگ تھلگ وائرس کی جینیاتی سیکوینسنگ سے واضح ہوا ہے کہ یہ جولائی میں اسی ضلع میں پائے جانے والے ڈبلیو پی وی 1 سے جینیاتی طور پر منسلک ہے۔
واضح رہے کہ اب تک بلوچستان سے 24، سندھ سے 13، خیبر پختونخوا سے 11 اور پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔
دنیا
برازیل:جی20 سربراہی اجلاس میں غزہ و لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ
دنیا کی ٹاپ بیس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے
دنیا کی ٹاپ بییس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں جاپان کے وزیراعظم اِشیبا شِگیرُو، امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جنپنگ سمیت تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں، اجلاس میں عالمی رہنماؤں نے دنیا بھر میں بھوک اور غربت سے نمٹنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
سربراہی اجلاس میں پہلے روز کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان میں غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی میں معاونت کرے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی اور بے گھر افراد کی گھروں کی واپسی ممکن ہوسکے۔
اجلاس کے پہلے روز رہنماؤں نے روس اور یوکرین جنگ کے جلد از جلد خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ برازیل میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن شریک نہیں ہیں۔
جرم
بنوں میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
فائرنگ سے ملک شادی خیل، عجب خان، اجمل اور ایک خاتون جاں بحق جبک چار افراد زخمی بھی ہوئے
بنوں کے علاقے جانی خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی ملک سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سین تنگہ ویکی میں رونما ہوا جس میں نامعلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ملک شادی خیل، عجب خان، اجمل اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے۔
اس سے قبل بنوں میں گزشتہ روز پولیس چوکی سے سات اہلکاروں کے اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ڈی پی او کے مطابق مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
تفریح 23 گھنٹے پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ