پاکستان سے برطانیہ کیلیے براہ راست فضائی آپریشن کی راہ ہموار،پی آئی اے کو تھرڈ کنٹری آپریٹر کی باضابطہ منظوری
پی آئی اے آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا


قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) کی باضابطہ منظوری مل گئی۔
پی آئی اے آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا، پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بھی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔
گزشتہ روز برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کو جامع اور ہمہ جہتی منظوری دی گئی جس سے پی آئی اے براہ راست پروازیں آپریٹ کرے گا اور نہ صرف مسافر بلکہ کارگو بھی لے کر جائے گا۔
گزشتہ روز ہی برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے سکیورٹی اور کارگو کو پانچ سال کے لیے ACC3 سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے۔ بین الاقوامی ہوابازی کے اداروں کی جانب سے جاری کردہ یہ سرٹیفکیٹس پی آئی اے کے فضائی آپریشنز اور سیفٹی پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔
سی ای او پی آئی اے کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان، نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع، وزارت دفاع اور سول ایوایشن کی سرپرستی اور دیگر منسلک اداروں کے تعاون پر خصوصی شکریہ کیا گیا۔
سی ای او پی آئی اے نے پی آئی اے کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے 5 سال ثابت قدمی سے متعدد آڈٹس کا سامنا کیا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔

ریپر طلحہٰ انجم نےکنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی
- 19 گھنٹے قبل

نیشنل گرڈ کمپنی نے 220 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا
- 18 گھنٹے قبل

بنوں : امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

ڈھاکا :شدید زلزلہ کے باعث بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان میچ روک دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ
- 19 گھنٹے قبل

دبئی ائیرشو: بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا پاکستانی پویلین کا دورہ، پاکستانی پائلٹس نے چائےکی پیشکش کر دی
- 18 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا،امریکی عدالت نے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا
- ایک گھنٹہ قبل

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا،برطانوی وزیر اعظم
- 21 گھنٹے قبل

انجینئر الطاف حسین نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا
- 21 گھنٹے قبل

فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 16 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی،وزیر اعلی کا نوٹس
- 2 گھنٹے قبل









