Advertisement

جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم یورینیم کی افزودگی کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا، ایرانی سپریم لیڈر

ایسے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ نقصان دہ ہوں گے،کوئی بھی ملک دھمکی اور خطرے کے سائے میں مذاکرات نہیں کرتا، آیت اللہ علی خامنہ ای

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 گھنٹے قبل پر ستمبر 24 2025، 11:59 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم یورینیم کی افزودگی کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک اہم خطاب میں واضح کیا ہے کہ ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم یورینیم کی افزودگی کا عمل کسی صورت نہیں روکا جائے گا۔

ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی اس تقریر میں رہبرِ اعلیٰ نے تین بنیادی نکات پر زور دیا: ایرانی قوم کا اتحاد، یورینیم کی افزودگی کا تسلسل اور امریکا کے ساتھ تعلقات کا مستقبل۔

خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ نقصان دہ ہوں گے۔ کوئی بھی ملک دھمکی اور خطرے کے سائے میں مذاکرات نہیں کرتا۔‘  دوسرا فریق وعدے توڑتا ہے، دھمکیاں دیتا ہے اور موقع ملنے پر قتل کا ارتکاب بھی کر لیتا ہے، اس لیے ایسی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا ”خالص نقصان“ ہوگا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دنیا میں 10 ممالک یورینیم افزودگی کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان 10 ممالک میں ایران بھی شامل ہے، باقی نو ممالک کے پاس نیوکلیئر بم ہیں، صرف ہم ہیں جن کے پاس نیوکلیئر بم نہیں ہے۔ ہمارا نیوکلیئر ہتھیاربنانے کا ارادہ بھی نہیں ہے، لیکن ہمارے پاس نیوکلیئرافزودگی کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ صرف ایران کی جوہری سرگرمیوں اور افزودگی کی بندش کی کوششوں کی صورت میں سامنے آیا، لیکن ایران اپنی ترقی اور خودمختاری کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں کرے گا۔ ملک کی ترقی کا راز مضبوط بننے میں ہے، ہمیں فوجی طاقت، سائنسی طاقت اور ریاستی طاقت کو بڑھانا ہوگا۔ جب ہم مضبوط ہوں گے تو دشمن کے خطرات خود بخود ختم ہو جائیں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکی حکام کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا کہ ایران اپنی جوہری صنعت اور افزودگی بند کرے۔ ایرانی عوام ایسے بیانات کو کبھی قبول نہیں کریں گے اور جو بھی اس کا مطالبہ کرے گا، اسے تھپڑ رسید کریں گے۔

خامنہ ای کی یہ تقریر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے چند گھنٹوں بعد سامنے آئی، جس میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران ’دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست‘ ہے اور اس کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ایران کے رہبر اعلیٰ کو خط لکھا لیکن اس کے جواب میں دھمکیاں موصول ہوئیں۔

صدر ٹرمپ نے جنرل اسمبلی میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکا کے سوا دنیا کا کوئی ملک ایران کی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔‘ ان کا اشارہ حالیہ اسرائیل–ایران جنگ کے دوران نطنز، اصفہان اور فردو میں کیے گئے حملوں کی جانب تھا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے تاہم اس بات پر زور دیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں اور نہ ہی مستقبل میں ان کی تیاری کا کوئی منصوبہ ہے۔ اسرائیل کے ساتھ جاری 12 روزہ جنگ کے دوران یہ ان کا چوتھا ٹیلی ویژن خطاب تھا، جس میں انہوں نے ایرانی عوام کو اتحاد اور مزاحمت کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے حقِ خودمختاری سے کسی قیمت پر دستبردار نہیں ہوگا۔

Advertisement
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

  • 2 گھنٹے قبل
وزیر اعظم سے   ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات،پاکستان کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ

وزیر اعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات،پاکستان کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ

  • 3 گھنٹے قبل
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کر دی

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان سے برطانیہ کیلیے براہ راست فضائی آپریشن کی راہ ہموار،پی آئی اے کو تھرڈ کنٹری آپریٹر  کی باضابطہ منظوری

پاکستان سے برطانیہ کیلیے براہ راست فضائی آپریشن کی راہ ہموار،پی آئی اے کو تھرڈ کنٹری آپریٹر کی باضابطہ منظوری

  • 3 گھنٹے قبل
گوگل کا پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف کروانے کا اعلان

گوگل کا پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف کروانے کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
ڈبلیو ایچ او کی  دوران حمل پیراسیٹامول کا استعمال محفوظ قرار دے کر ٹرمپ کے دعوے کی تردید

ڈبلیو ایچ او کی دوران حمل پیراسیٹامول کا استعمال محفوظ قرار دے کر ٹرمپ کے دعوے کی تردید

  • 4 گھنٹے قبل
صدر ٹرمپ  اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات، خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات، خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو

  • 6 گھنٹے قبل
اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ،24 گھنٹوں  میں 31 نئے  کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ،24 گھنٹوں میں 31 نئے کیسز رپورٹ

  • ایک گھنٹہ قبل
چین :سمندری طوفان ریگاسا کے خدشے کے پیش نظر 10 شہروں میں اسکول اور کاروبار بند کر نے کا حکم

چین :سمندری طوفان ریگاسا کے خدشے کے پیش نظر 10 شہروں میں اسکول اور کاروبار بند کر نے کا حکم

  • 4 گھنٹے قبل
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،شہر قائد میں 28 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ آج  ہوگی

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،شہر قائد میں 28 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ آج ہوگی

  • 6 گھنٹے قبل
خلیج تعاون کونسل نے  شینجن ماڈل کی طرز پر ایک مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرا دیا

خلیج تعاون کونسل نے شینجن ماڈل کی طرز پر ایک مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرا دیا

  • 3 منٹ قبل
امریکی صدرکی اسلامی ملکوں کے سربراہان سے ملاقات،غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو

امریکی صدرکی اسلامی ملکوں کے سربراہان سے ملاقات،غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement