بینکاک کے گورنر چاڈچارٹ سِتتی پُنٹ نے کہا کہ "یہ جگہ ایک اسٹیشن کے قریب ہے، مٹی اندر کی طرف کھنچ گئی اور یوں زمین بیٹھ گئی


تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بدھ کی صبح ایک مصروف سڑک کا حصہ دھنس گیا جس سے مرکزی ہسپتال کے سامنے درجنوں میٹر گہرا گڑھا بن گیا اور قریبی رہائشیوں کو انخلا پر مجبور ہونا پڑا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ حادثہ ایک مقامی پولیس اسٹیشن اور واجیرا ہسپتال کے قریب رہائشی علاقے میں پیش آیا، جہاں تقریباً 50 میٹر (160 فٹ) چوڑا گڑھا بننے سے بجلی کے تار ٹوٹ گئے اور ایک پھٹے ہوئے پائپ سے پانی اُبل کر باہر آ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک پک اپ ٹرک گڑھے کے کنارے پر خطرناک انداز میں لٹکا ہوا نظر آیا۔
بینکاک کے ڈیزاسٹر پریوینشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سورییاچائی راویوان نے بتایا کہ زمین دھنسنے کی ممکنہ وجہ حالیہ شدید بارش اور پائپ کا رساؤ ہے۔ ان کے مطابق پانی کے رِساؤ سے سڑک کے نیچے کی مٹی بہہ گئی جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بہنے والی مٹی زیرِ تعمیر میٹرو اسٹیشن میں جا گری جس سے زمین بیٹھ گئی۔
یہ سرنگ سرکاری ماس ریپڈ ٹرانزٹ اتھارٹی کے زیرِ تعمیر منصوبے کا حصہ ہے، جس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دھنسنے والی سڑک کے سامنے موجود پولیس اسٹیشن کو خالی کرا لیا گیا جبکہ قریبی اپارٹمنٹس سے بھی رہائشیوں کو نکالنے کے احکامات دیے گئے۔
بینکاک کے گورنر چاڈچارٹ سِتتی پُنٹ نے کہا کہ "یہ جگہ ایک اسٹیشن کے قریب ہے، مٹی اندر کی طرف کھنچ گئی اور یوں زمین بیٹھ گئی"۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اور اے ایف پی کی جانب سے تصدیق شدہ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر اچانک دراڑیں پڑتی ہیں اور زمین دھنس جاتی ہے، جس سے پانی سے بھرا گڑھا ظاہر ہو جاتا ہے۔
تھائی لینڈ کی ایک بڑی میڈیکل یونیورسٹی سے وابستہ واجیرا ٹیچنگ ہسپتال نے فیس بک پوسٹ میں اعلان کیا کہ او پی ڈی خدمات عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں اور حالات بہتر ہوتے ہی دوبارہ بحال کی جائیں گی۔
ہسپتال کے 27 سالہ ملازم نوپاڈیچ پِٹپینگ نے بتایا کہ بدھ کی صبح زور دار دھماکے جیسی آواز سے ان کی آنکھ کھلی۔ انہوں نے کہا کہ "آواز بالکل ایسی تھی جیسے کوئی بجلی کا کھمبا گر گیا ہو اور میرا پورا فلیٹ ہل گیا ہو"۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل





