فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوا اور اسے خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، ڈی پی او


بنوں: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کایہ افسوسناک واقعہ تحصیل ڈومیل کے باچا خان چوک میں پیش آیا جہاں پولیس کانسٹیبل قدوس خان ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ کر دی۔
ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوا اور اسے خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
دوسری جانب ریجنل پولیس کے ترجمان خانزالہ قریشی نے کہا کہ شہید ہونے والا پولیس اہلکار وزیر سب ڈویژنل پولیس آفیسر کا گارڈ تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ ڈومیل کے ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل





